کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 167
٭ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل واجب ہے اور جو اس کا انکار کرے وہ کافر ہے
٭ امت کے عام افراد کے لیے ضروری اسباق
٭ کاہنوں اور نجومیوں کے رد میں ایک کتاب
٭ جہاد فی سبیل اللہ
٭ داعی کے اوصاف
٭ اللہ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کرنا واجب ہے
٭ پردہ، بے حجابی اور وٹے سٹے کے نکاح کا حکم
٭ عربی قومیت پر نقد
٭ محمد بن عبدالوہاب، ان کی دعوت وسیرت
٭ نماز کے بارے میں تین رسالے
٭ تصویر کے بارے میں احکام
٭ سنت کو لازم پکڑنا اور بدعت سے بچنا
٭ الفوائد الجلیلہ فی المباحث الفرضیہ وغیرہم شامل ہے۔
الحمد للہ ان میں سے بہت ساری کتب کے تراجم اردو میں شائع ہو چکے ہیں، خود متعدد کتب ہمارے ادارے دارالسلام کی طرف سے انگلش اور اردو میں شائع ہوئی ہیں شیخ ابن باز کی نمایاں خوبیوں میں ان کا قرآن وسنت کے ساتھ گہرا تعلق تھا، انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو کسی مسلک اور مکتبہ فکر سے منسلک نہیں کیا، نہ ہی وہ کسی مخصوص فقہ کے قائل تھے، براہ راست قرآن وحدیث سے دلیل دیتے، ان کے ایک شاگرد کا کہنا ہے کہ میں ایک مرتبہ مغرب کے بعد ان کے درس میں شریک تھا، لوگوں نے سوال کرنے شروع کردیے اتفاق سے میں نے ان کو گننا شروع کردیا، ایک ہی مجلس میں 50 سے زائد سوال پوچھے گئے اور تمام کے تمام جوابات قرآن وسنت کے احکامات پر مبنی تھے، وہ جو ابات میں دلائل قرآن سے دیتے اور وضاحت کے لیے صحیح حدیث کا حوالہ دیتے، راقم الحروف کے نزدیک ان کا سب سے بڑا