کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 156
شیخ عبدالعزیز کے محاسن ومکارم کے لیے ایک عالمی کمیٹی قائم کی جائے گی: شیخ عبداللہ بن عبدالرحمان الفسان کا بیان ہے کہ شیخ ابن باز کا شہرہ تمام عالم اسلام میں ہے اور اللہ تعالیٰ کے تمام بندوں کے دلوں میں آپ کی محبت ہے، لوگ آپ کے حالات وحسنات بیان کریں گے، ضرورت ہے کہ تمام مقالات جمع کیے جائیں اور ایک کمیٹی کے ذریعے انہیں ترتیب دے کر شائع کیا جائے تا کہ سلف صالح کے نمونے پر چلنے والی ہستی کی پیروی علماء کر سکیں۔ (مجلہ الرابط مئی جون 1999ل) شیخ کی تالیفات وتصنیفات: ایک رسالہ زکاۃ وصیام پر، ایک رسالہ حج وعمرہ پر، ایک رسالہ بدعت سے دوررہنے پر، ایک رسالہ عقیدہ صحیحہ پر، ایک رسالہ سنت رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کے مطابق عمل کے وجوب پر لکھا، ایک رسالہ دعوۃ الی اللہ پر، ایک رسالہ شریعت الٰہی کی بالادستی پر، ایک رسالہ تصویر سازی پر، ایک رسالہ شیخ محمد بن عبدالوہاب پر، اسی طرح فتح الباری پر کتاب الحج تک مفید حواشی جس کے چند نمونے محدث بنارس جولائی اگست 99کے شمارے میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایک رسالہ جہاد فی سبیل اللہ پر، ایک رسالہ سنت کے مطابق عمل اور بدعت سے پرہیز اور ایک رسالہ کمیونسٹ کے خیالات کی تردید پر، ان رسالوں میں ہر چیز پر اس کے نام کے مطابق بحث کی گئی ہے، یہ سب رسالے قابل دید اور نہایت مفید ہیں۔ (الاربعاء 4 صفر 1420ھ) اور جب عرب قوم پرستی کا نعرہ بلند کیا گیا تو اس کی تردید میں ’’نقد القومیۃ العربیۃ‘‘ کے نام سے ایک کتاب تصنیف فرمائی، اسی طرح چاند پر انسانی رسائی کا مسئلہ اٹھا تو کتاب وسنت کی روشنی میں اس کے جواز کو واضح کیا، رسالہ الادلۃالتقلیہ والعقلیہ علی جریان الشمس وامکان الصود الی الکوکب، نامی کتاب اس موضوع سے متعلق ہے۔ (بحوالہ محدث بنارس جولائی اگست1999ء) گویا ہمارے شیخ ابن باز رحمہ اللہ سائنس جدید کی نئی ترقیات واکتشافات کے فوائد کے