کتاب: علامہ ابن باز یادوں کے سفر میں - صفحہ 120
شیخ نے جواب دیا کہ آیا کتاب وسنت کو ایک قول صحابی سے پابند کر دیا جائے گا، راقم نے شیخ سے ایک ٹیلی فونک خطاب میں پوچھا کہ یہاں بعض توجوان سلفیت کا معیار منہج کو ٹھہراتے ہیں یعنی کسی شخص کو جاننے کے لیے اس کا عقیدہ نہیں دیکھا جاتا بلکہ اس کے منہج (طریق کار) کی جانچ پڑتال کر نے پر زور دیتے ہیں۔ شیخ نے جواب دیا کہ عقیدہ اور منہج ایک ہی چیز ہے، جو ہمارا عقیدہ ہے یعنی کتاب وسنت اور تعامل صحابہ، وہی ہمارا منہج بھی ہے۔ [1]
[1] (انگلینڈ۔ آپ نے انگلینڈ کو ترجیح دی اور اسی ملک کو اپنا دعوتی مسکن بنایا۔ انگلینڈ پہنچ کر آپ نے دعوتی کاز کو بہت آگے بڑھایا اور پورے یورپ میں آپ کی دعوت کا غلغلہ ہو گیا۔ یہاں آپ نے مختلف اداروں کی باگ ڈور سنبھالی اور ان کے مرکزی عہدوں پر فائز رہے۔ کئی سالوں تک جمعیت اہلحدیث برطانیہ کے امیر اور نائب امیر رہے۔ اس کے علاوہ مختلف عہدوں پر آپ کی تقرری ہوئی۔ موجودہ وقت میں آپ توحید ٹرسٹ برطانیہ کے چیرمین، اسلامک شریعہ کونسل یورپ کے سکریٹری، مسلم کونسل آف یورپ کے ممبر اور مسلم ایڈ لندن کی ڈسٹری بیوشن کمیٹی کے صدر ہیں۔ یورپ کے معروف ٹی وی چینل اقرأ میں آپ کا اردو میں ہفتہ واری پروگرام شائع ہوتا رہتا ہے۔ اسی طرح یورپ ہی کے ایک چینل ’’اسلام‘‘ میں آپ کا انگریزی میں ہفتہ واری پروگرام شائع ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو دو صاحبزادیوں اور چار صاحبزادوں سے نوازا ہے۔ آپ کی ساری ہی اولاد نیک اور صالح ہے اور معیاری تعلیم سے مالا مال ہے۔آپ کی بڑی صاحبزادی لندن یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ آپ کے بڑے صاحبزادے امریکہ میں سائنسدان ہیں اور دوسرے لڑکے انگلینڈ ہی میں پائلٹ ہیں۔ تیسرے صاحبزادے اسامہ حافظ قرآن کے ساتھ کمپوٹر انجینئر ہیں اور اپنے والد محترم کی عدم موجودگی میں خطبہ اور نماز تراویح کی خدمات بھی انجام دیتے ہیں۔ اور چوتھے بیٹے مجاہد بھی حافظ قرآن ہیں اور میڈیسین کے آخری مرحلے میں ہیں۔ مختصر یہ کہ آپ کے سارے ہی بچے قابل اور دیندار ہیں۔ اخلاق وکردار میں مثال رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر صہیب مدنی حفظہ اللہ کی کئی ایک کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ میں نے کافی دنوں قبل آپ کا سفر نامہ ’’لندن سے غرناطہ تک‘‘ کا مطالعہ کیا تھا۔ اس کتاب میں کافی معلومات ہے جس سے آپ کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوتا ہے۔ آپ کا سفرنامہ ’’ابن بطوطہ ہوا کرے کوئی‘‘ بہت ہی جامع اور دلچسپ کتاب ہے۔ اس کے علاوہ کئی ایک پمفلٹ بھی اردو زبان میں ہیں۔ البتہ انگریزی میں آپ کی چھوٹی بڑی کتابوں کی تعداد کوئی دس کے قریب ہے۔ آپ دعوتی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں اور خاص کر یورپ اور امریکہ کے علمی حلقوں میں آپ کی بہت ہی زیادہ پذیرائی ہے۔ یورپ کی افتا کمیٹی کے آپ ممبر ہونے کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ’’مجمع فقہاء الشریعۃ بأمریکا‘‘ کی فتویٰ کمیٹی کا رکن اساسی ہیں۔ اور آپ کی سب سے اعلیٰ خوبی یہ ہے کہ بے شمار خوبیوں اور اوصافِ حمیدہ کے باوجود آپ ایک متواضع، منکسر المزاج، عالی ظرف، مہمان نواز اور نہایت ہی اخلاق مند انسان ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت عطا فرمائے تاکہ آپ سے زیادہ سے زیادہ دین کی خدمت ہو سکے۔