کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 42
٭ اللہ ہی ہے جس کو ذات و صفات میں تفریق ناممکن ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو بندوں کو ذہنی و فرضی تقسیم ذات و صفات سے منزّہ پاک ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس کا عرفان عقل اپنے شواہد سے۔ فطرت اپنے معالم سے مدارج اپنے مدارج سے قلب اپنے حقائق سے اور ایمان اپنی تصدیق سے حاصل کرتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس کے حکم سے فضا ملتی ہے۔ جس کے فضل سے بقاء ملتی ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس نے اپنی ذات پاک پر رحمت کو لکھ رکھا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس نے ہمارے آقا و مولیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمۃ اللعلمین بنایا ہے۔ فَلِلّٰہِ الْحَمْدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبُّ الْاَرْضِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَلَہُ الْکِبْرِیَائُ فِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَھُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْم۔۔(45الجاثیہ37) اللہ تعالیٰ کے پیار بھرے نام وہ رحمٰن بھی ہے۔ وَاِذَا قِیْلَ لَھُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمٰنُ (25الفرقان 60) جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمٰن کو سجدہ کرو تب وہ کہتے ہیں کہ رحمن کیا ہوتا ہے (شائد ان کو شک ہوتا ہوگا کہ رحمن بھی کوئی چیز ہو گی۔ وتقہ بِذِکْرِ الرَّحْمٰنِ ھُمْ کَافِرُوْنَ……(21 / الانبیاء 36) اور یہی تو وہ نہیں جو رحمن کے ذکر سے انکاری ہیں۔ وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَّۃٌ وَّ رَحْمَۃٌ ……(30 / الروم 21) ہاں یہ رحمت ہی ہے جو اولاد کو والدین کے سامنے مودب فرمان پذیر بنا دیتی ہے۔