کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 41
٭ اللہ ہی ہے کہ سب ولی سب مستفید سب صدیق سب فرشتے سب نبی سب رسول اس کے بندے ہیں اس کے حکم کے سامنے سراف گندہ سرنگوں ہیں اس کا حکم مانتے ہیں اور اس کی نافرمانی نہیں کرتے ان سب کا بھروسہ اور سہارا اور اعتماد وتوکل اللہ ہی کی ذات پاک پر ہوتا ہے۔ ٭ اللہ ہی جو اپنی رحمت سے سب کو پالیتا ہے جو اپنی رحم سے اپنے بندوں کو پیار کرتا ہے۔ جو اپنے فضل سے خاص بندوں کو بڑھاتا ہے۔ جو اپنی لطف و عطوفت سے سب کے مشوروں کو معاف کرتا ہے۔ جو اپنی عظمت و کبیریائی سے سب کو بزرگی و عزت دیتا ہے۔ ٭ اللہ وہی ہے جس کے حکم سے موسموں کا تغیر مہر و مادّہ کا طلوع وغروب شمس و قمر کا سکوف وحشوف ہوتا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس کے حکم سے لرزنے والی زمین میں اب رہائش اِنسان کے قابل بنی ہوئی ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جس نے پہاڑوں کے شکم اپنے مخزن بنائے جس نے پہاڑوں کو نوکیلی چوٹیوں کو پانیوں کا ذخیرہ ٹھہرایا ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو دردمندوں کی دوا ہے جو لے ٹھکانوں کی پناہ ہے جو نراسوں کی آس ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو سوتے جاگتے ہر وقت ہمارے ساتھ ہے۔ ٭ اللہ ہی ہے جو ہمارے کانوں کو شنوائی، ہماری آنکھوں کو بینائی اور قلوب کو روشنائی دیتا ہے۔ ٭ اللہ ہی وہ اِسمِ ذات ہے جو اسی کی ذات کے لئے مشتعل ہے۔ ٭ اللہ ہی وہ اسم ذات ہے جو جملہ صفات کو اپنے اندر موجود اُٹھتا ہے۔ ٭ اللہ ہی وہ اسم ذات کہ صفات اس کی مسمیٰ سے نہ خارج ہیں نہ زائد ہیں۔