کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 37
ارشادِ باری تعالیٰ۔ وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُّسْقِیْکُمْ مِمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ بَیْنِ فَرْثٍ وَّ دَمٍ لَّبَنًاخَالِصًا سَائِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ ……(النحل66)
ترجمہ:۔ اور تمہارے لئے مویشیوں میں بھی ایک سبق ہے ان کے پیٹ سے گوبر اور خون کے درمیان ہم ایک چیز پلاتے ہیں یعنی خالص دودھ جو پینے والوں کیلئے نہایت خوشگوار ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ۔ وَاَوْحٰی رَبُّکَ اِلَی النَّحْلِ اَنِ اتَّخذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعْرِشُوْنَ، ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکَ ذُلَلاً یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِھَا۔……(النحل67-69)
ترجمہ:۔ اور دیکھو تمہارے ربّ نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں میں درختوں میں ٹہنیوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں اپنے چھتے بنا اور ہر طرح سے پھولوں کا رس چوس اور اپنے رَبّ کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔ اس مکھی کے اندر میں ایک رنگ برنگ کا شربت نکلتا ہے جس میں لوگوں کیلئے شفاء ہے۔ یقینا اس میں ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غورو فکر کرتے ہیں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
اَلَا یَعْلَمَ مَنْ خَلَقَ وَھُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ
ترجمہ:۔ کیا جس نے مخلوق کو پید اکیا ہے وہ اس کے حال کو نہیں جانتا۔ وہ تو باریک ہیں اور باخبر ہے۔
خدا اگر دل فطرت شناس دے تُجھ کو
سکوت لالہ و گل سے کلام پیدا کر
(اقبال)