کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 36
وَھُوَ الَّذِیْ مَدَّ الْاَرْضَ وَجَعَلَ فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَنْھٰرًا…(الرعد3) ترجمہ:۔ اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے۔ اور اسمیں پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ دیئے ہیں اور دریا بہائے ہیں۔ وَفِی الْاَرْضِ قِطَعٌ مُتَجَوِّرَاٌ وَجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٍ وَّ نَخِیْلٌ قِنْوَانٌ وَّ غَیْرَ قِنْوَانٌ یَّسْقٰیبِمَا ئٍ وَّاحِدٍ وَّ نُفَصِّلُ بَھْضَھَا عَلیٰ بَعْضٍ فِی الْاُکُلِ اِنَّ فِی ذٰلِکَ لَایٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ ……(الرعد9) ترجمہ:۔ اور دیکھو زمین میں الگ الگ خطّے پائے گئے ہیں۔ جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں۔ انگور کے باغ میں کھیتیاں ہیں کھجور کے درخت ہیں جن میں کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتران چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔ اَللّٰہُ الَّذِیْ سَخَرَلَکُمُ الْبَحْرَ لِتَجْرِیَ الْفُلْکُ فِیْہِ بِاَمْرِہٖ وَلِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِہٖ وَلَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ……(الجاثیہ12) ترجمہ:۔ وہ اللہ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے سمندر کو تسخیر کر دیا تاکہ اس کے حکم سے کشتیاں اسمیں چلیں اور تم اس کا فضل تلاش کرو اور شکر گزار بنو۔ ارشاد ربانی ہے۔ اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنْزَلَ مِنَ السَّمَائِ مَائً فَسَلَکَہُ یَنَابِیْعَ فِی الْاَرْضِ (الخ) ……(الزمر20) ترجمہ:۔ کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ نے آسمانوں سے پانی برسایا، پھر اس کو چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا۔ اَلَمْ یَرَوْا اِلَی الطَّیْرِ فَوقَھُمْ صٰفّٰتٍ وَّ یَقْبِضْنَ مَا یُمْسِکُھُنَّ اِلاَّ الرَّحْمٰنُ (الملک19) ترجمہ:۔ کیا یہ لوگ پرندوں کو نہیں دیکھتے جو ان کے اوپر پر پھیلاتے اور سکڑتے ہوئے اُڑ رہے ہیں۔ رحمٰن کے سوا کوئی نہیں جو ان کو سنبھالتے ہوئے ہو۔