کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 33
اور یہ تمام تخلیق کائنات مظاہر فطرت اپنی جگہ پر اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہے ہیں اور سب اللہ تعالیٰ کے قوانین و ضوابط کے پابند ہیں اور احسن الخالقین کی عظمت و کبریائی کے ترانے گارہے ہیں۔
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمام
اَلَّذِیْ اَحْسنَ کُلُّ شَئٍی خَلَقہ (السجدہ7)
ترجمہ:۔ اس نے جو چیز بھی پیدا کی خوبصورت پیدا کی۔
آسمان کے بارے کلام رَبّانی
اَللّٰہُ الَّذِیْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَیْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَھَا ثُمَّ اسْتَوٰی عَلَی الْعَرْشِ وَمَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ کُلٌّ یَّجْرِی لِاَجَلٍ مُّسَمًّی۔ یُدَبِّرُ الْاَمْرَ یُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّکُمْ بِلِقَائِ رَبِّکُمْ تُوْقِنُونَ (سورہ الرعد پارہ13آیت نمبر2)
ترجمہ:۔ اللہ تعالی تو وہ ذات ہے کہ جس نے آسمانوں کو بغیر ستونوں کے بلند کیا جو کہ تمہاری نظروں کے سامنے ہے پھر وہ عرش پر ستور ہو گیا پھر اس نے سورج اور چاند کو اپنے وقت پر مسخر کیا تمام کے تمام ایک مقررہ مدت تک چل رہے ہیں وہی اللہ معاملات کی تدبیر کرنے والے ہے وہ اللہ کھول کھول کر نشانیاں بیان کر رہا ہے
تاکہ تم اپنے رب سے ملاقات پر ایمان لے آؤ۔
بیشتر آیات میں آسمان کی خوبصورتی اور ساخت کا ذکر فرمایا آسمان کی وُسعتوں اور پنہائیوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔
اِنَّ زَیَّنَّا السَّمَائَ الدُّنْیَا بِزِیْنَۃِ نِ الْکَوَاکِب……(الصف)
ترجمہ:۔ ہم نے آسمان و دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے۔
اِرشادِ خداوندی
اور آسمان دُنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ بنادیا یہ سب ایک