کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 29
۔ فَاتَّقُوا اللّٰہَ یَآ أُولِی الْاَبْصَارُ ۔پس اللہ سے ڈر و صاحب عقل
۔ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ ……کیا تم ہوش میں نہیں آؤ گے۔(یونس3)
۔ اِنَّمَا یَتَذَکَّرُ اُوْلِی الْاَلْبَابُ ……نصیحت تو عقل والے ہی قبول کرتے ہیں۔(الزمر9)
۔ یُفَصِّلُ الاٰیَاتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ ……اللہ اپنی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان کیلئے جو سمجھ بوجھ سے کام لیتے ہیں۔(یونس5)
۔ فَاَنّٰی لَا یُبْصِرُوْنَ ……کیا انہیں عقل نہیں آتی۔(یسین66)
۔ اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ……اسمیں ایک نشانی ہے ان لوگوں کیلئے جو غوروفکر کرتے ہیں۔(النحل11)
۔ اَفَلَا یَعْقِلُوْنَ……کیا تمہاری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی۔(المومنون80)
۔ کَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیَاتِ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُوْنَ……اس طرح ہم نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ان لوگوں کیلئے جو سمجھنے سوچنے والے ہیں۔ (یونس24)
۔ فَاعْتَبِرُوْا یَا اُولِی الْاَبْصَارُ ……پس عبرت پکڑو اے دیدہ بیتا رکھنے والے۔……(الحشر2)
کائنات کی دلکشی و رعنائی
کائنات کی دلکشی و رعنائی بے مثال ہے اس کی کوئی شے اور کوئی نظارہ سادہ و بے رنگ نہیں ہے۔
گنگناتے چشمے ہوں یا چہکتے ہوئے پرندے
بھیگے بادل ہوں یا برف سے ڈھکے پہاڑ
اتھاہ سمندر ہو یا چاندنی رات کا حُسن