کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 22
یہ مخلوق ہے وہ خالق ہے یہ محدود ہے وہ لا محدود ہے یہ بے اختیار ہے۔ وہ بااختیار ہے۔ یہ فانی ہے اور وہ لافانی ہے۔ کُلُّ مَنْ عَلَیْھَا فَان وَ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ…(رحمن) اِنسان کے پاس جو کچھ ہے وہ عطیہ ہے اللہ تعالیٰ کے پاس جو کچھ ہے وہ ذاتی ہے وہ کسی دوسرے کا دیا ہوا نہیں۔ ہر شخص جو اللہ تعالی کو نہیں مانتا ہے وہ یقیناََ اپنا اقرار کرتا ہے ۔ وہ انسانی وجود کو تسلیم کرتا ہے جو شخص اِنسان کو مان رہا ہو اس کیلئے اللہ تعالی کو نہ ماننے کی کوئی دلیل نہیں اِنسان کے وجود کا اقرار کر کے وہ اللہ تعالی کے وجود کا بھی اقرار کر چکا ہے۔ خود وہ اپنی زبان سے اس کا اظہار کرے یا نہ کرے حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا انکار خود اپنا انکار ہے وہ کون ہے جو خود اپنا انکا رکر سکے۔