کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 16
بسم اللّٰه الرحمن الرحیم بقیۃ السلف فضیلۃ الشیخ ولی کامل حضرت مولانا حافظ یحییٰ عزیز میر محمدی صاحب (مرکز الاصلاح ضلع قصور بھائی پھیرو) معروف مؤلفہ جمیلہ شاہین نے"اللہ سے محبت کیوں اور کیسے"کے موضوع پر ایک تازہ شاہکار پیش کیا ہے جس کے گہرے مطالعہ سے انوار الٰہی کی کرنیں دل پر اس طرح گرنے لگتی ہیں جیسے سدرۃ المنتھیٰ پر انتہائی حسین پروانوں کی بہار لگی رہتی ہے پھر ایمان محض ایک دعوی نہیں رہتا بلکہ حقیقت کبریٰ کی حیثیت سے نظر آتا ہے اور وصال محبوب کیلئے موت کو سینے سے لگانا زندگی کا بہترین تحفہ بن جاتا ہے قارئین حضرات کو چاہیئے کہ ایمان کی چمکتی ہوئی گھڑیوں میں مؤلفہ کیلئے کمالِ ایمان و جمالِ ایمان کی دُعا فرمائیں جنکے فیضِ قلم سے یہ گھڑیاں نصیب ہوئیں۔ محمد یحییٰ عزیز محمدی