کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 134
اور موت کو اس سے ہٹا دیا میں نے اپنے ایک اُمّتی کو دیکھا کہ وہ مومنوں سے بول رہا ہے لیکن مومن اسے جواب نہیں دیتے اتنے میں اس کی صلہ رحمی آئی اور کہا کہ یہ تو رشتے ناطے جوڑنے والا تھا اسی وقت ان سب نے اس سے بول چال شروع کر دی او ریہ ان کے ساتھ ہو گیا میں نے اپنے ایک اُمّتی کو دیکھا کہ وہ نبیوں کے حلقوں کے پاس آتا ہے لیکن ہر حلقے سے ہٹا دیا جاتا ہے اسی وقت اس کا جنابت سے غسل کرنا آتا ہے اور اس کا ہاتھ پکڑ کر میرے پاس بٹھا دیا میں نے اپنے ایک اُمّتی کو دیکھا کہ وہ آگ کے شعلوں کو اپنے ہاتھوں سے اپنے مُنہ پر سے ہٹا رہا ہے اتنے میں اس کا صدقہ و خیرات آگئے اور اس کے سر پر سایہ اور اس کے چہرے پر پردہ بن گئے میں نے اپنی اُمّت کے ایک شخص کو دیکھا کہ عذاب کے داروغے اس کے پاس آگئے۔اتنے میں اُسکا بھلائی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا آگیا اور اُسے اُن کے ہاتھوں سے چھڑا لے گیا میں نے اپنے ایک اُمتی کو دیکھا کہ اُسے آگ میں ڈالا جارہا ہے اتنے میں اس کے وہ آنسو آگئے جو خوف خدا سے رو کر اس نے دنیا میں بہائے تھے اور اسے آگ سے بچالے گئے میں نے اپنی اُمّت میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ اس کا نامہ اعمال اُڑتا ہوا بائیں جانب سے آرہا ہے کہ اس کا خوف خدا آگیا اور اس کا نامہ اعمال کو لے کر اس کے دائیں ہاتھ میں دے دیا میں نے اپنی اُمت کے ایک شخص کو دیکھا کہ اس کا نیکی کا پلڑا ہلکا ہو رہا ہے کہ اس کے چھوٹے بچے جو انتقال کر گئے تھے آگئے اور اس کے نیکی کے پلڑے کو بوجھل اور بھاری کر دیا ۔ میں نے اپنی اُمت کے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جہنم کے کنارے پر پہنچا دیا گیا کہ اس کی خدا ترسی آئی اور اُسے بچالے گئی اپنے ایک اُمّتی کو میں نے دیکھا کہ گھاس کے تنکے کی طرح کپکپا رہا ہے اتنے میں اس کی خدا کے ساتھ کی نیک گمانی آئی اور اُسے سکون و قرار دے گئی ایک اُمّتی کو میں نے دیکھا کہ پل صراط پر جم نہیں سکتا کبھی گِرتا ہے کبھی پڑتا ہے کبھی گھٹنوں سرکتا ہے اتنے میں اس کا مجھ پر درود بھیجتا آگیا اور اس کا ہاتھ تھام کر سیدھا کھڑا کر کے پفل صراط سے پا رکر دیا پھر ایک کو میں نے دیکھا کہ جنت کے دروازوں کے پاس پہنچ گیا ہے لیکن دروازے بند ہو گئے اتنے میں اس کا کلمہ شہادت پڑھنا آگیا ۔اور اس کا ہاتھ پکڑ کر جنت میں