کتاب: اللہ سے محبت کیوں اور کیسے ؟ - صفحہ 132
وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا الْاَنْھَار ……(سورۃ بقرہ ع2)
ترجمہ:۔ اور آپ ان لوگوں کو خوشخبری سنا دیجئے جو ایمان لائے اور عمل صالح کئے کہ یقینا اُن کے لئے باغات ہیں جس کے نیچے نہریں بہتی ہیں۔یعنی خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرنے اور عمل کرنے والوں کیلئے ایسے عالیشان باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور وہاں ہر قسم کا عیش و آرم ہے یعنی نیکی اور بھلائی کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور دنیا میں ہی جنت کی بشارت اور سرٹیفیکیٹ حاصل ہوجاتا ہے اور نیکی کرنے سے پاکیزہ زندگی اور دنیا وآخرت کی سرخروئی حاصل ہوتی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔
وَمَنْ یتَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہُ مَخْرَجًا وَیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبْ وَمَنْ یَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ فَھُوَ حَسْبُہ ……(سورۃ طلاق)
جو شخض اللہ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مصیبتوں سے چھٹکارے کا کوئی راستہ نکال دیتا ہے اور اس جگہ سے روزی دیتا ہے جہاں سے اس کو وہم و گمان بھی نہیں ہوتا اور جو اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے تو اللہ اس کیلئے کافی ہو جاتا ہے ۔
ارشادِ باری تعالیٰ
وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُو الصّٰلِحٰتِ لَھُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّ رِزْقٌ کَرِیْم ۔۔(سورۃ حج)
ترجمہ:۔ایمانداروں اور عمل صالح کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ ہر مصیبتوں سے بچاتا ہے اور بے گمان روزی دیتا ہے۔
ارشادِ باری تعالیٰ : مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ اُنْثٰی وَھُوَ مُؤمِنٌ فَلَنُحْیِیَنَّہُ حَیٰوۃً طَیِّبَۃ ۔ ……(سورۃ نحل)
ترجمہ:۔ یعنی جو مرد عورت ایمان کے ساتھ ساتھ نیک کام کرے تو اس کو ہم پاک و صاف اور