کتاب: الصادق الامین - صفحہ 95
انسانیت پر اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم کا یہی تقاضا تھا ، جیسا کہ عنقریب ان شاء اللہ اس کی تفصیل آئے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں اس لیے تشریف لائے تاکہ انسانوں کا رشتہ ان کے رب سے استوار کریں، اور انہیں بتائیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، وہی معبودِ برحق ہے، اس لیے انہیں چاہیے کہ وہ کسی حال میں بھی اس کے سوا کسی دوسرے کی عبادت نہ کریں،او راس کے سوا کسی چیزکے سامنے سر بسجود نہ ہوں ۔ [1]
****
[1] ۔ دیکھئے مزید تفصیل کے لئے : الشعرالجاہلی: ص/96،97، مکہ ،فی عصر ما قبل الإسلام :ص/95-99،السیرہ النبویہ ، ابن ہشام:1/237، اور اس کے بعد، اور محمد رسول اللہ ؛ تالیف محمد صادق عرجون:1/122۔