کتاب: الرحیق المختوم - صفحہ 666
کچھ عجب نہیں کہ کہلانی اور حمیر ی خاندانوں میں چشمک بھی رہی ہو اور یہ بھی کہلانیوں کے ترکِ وطن کا ایک مؤثر سبب بنی ہو۔ اس کا اشارہ اس سے بھی ملتا ہے کہ کہلانی قبائل نے تو ترکِ وطن کیا لیکن حمیری قبائل اپنی جگہ برقرار رہے۔ جن کہلانی قبائل نے ترکِ وطن کیا ان کی چار قسمیں کی جاسکتی ہیں : 1۔ اَزد ____انھوں نے اپنے سردار عمران بن عمرو مزیقیاء کے مشورے پر ترکِ وطن کیا۔ پہلے تویہ یمن ہی میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہے اور حالات کا پتا لگانے کے لیے آگے آگے ہر اوّل دستوں کو بھیجتے رہے لیکن آخرکار شمال اور مشرق کا رخ کیا اور پھر مختلف شاخیں گھومتے گھماتے مختلف جگہ دائمی طور پر سکونت پذیر ہو گئیں۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے : ثعلبہ بن عَمرو : اس نے اوّلاً حجاز کا رُخ کیا اور ثعلبیہ اور ذی قار کے درمیان اقامت اختیار کی۔ جب اس کی اوّلاد بڑی ہوگئی اور خاندان مضبوط ہوگیا تو مدینہ کی طرف کوچ کیا ، اور اسی کو اپنا وطن بنا لیا۔ اسی ثعلبہ کی نسل سے اَوس اور خَزرَج ہیں جو ثعلبہ کے صاحبزادے حارثہ کے بیٹے ہیں۔ حارثہ بن عَمرو: یعنی خزاعہ اور اس کی اوّلاد یہ لوگ سرزمین حجاز میں گردش کرتے ہوئے مَرّالظہران میں خیمہ زن ہوئے، پھر حرم پر دھاوا بول دیا اور بنو جرہْم کو نکال کر خود مکہ میں بودو باش اختیار کر لی۔ عمران بن عمَرو: اس نے اور اس کی اوّلاد نے عمان میں سکونت اختیار کی، اس لیے یہ لوگ ازدعمان کہلاتے ہیں۔ نصر بن ازد: اس سے تعلق رکھنے والے قبائل نے تہامہ میں قیام کیا۔ یہ لوگ اَزدِشَنُوء ۃ کہلاتے ہیں۔ جفنہ بن عمَرو: اس نے ملک شام کا رخ کیا اور اپنی اوّلاد سمیت وہیں متوطن ہو گیا۔ یہی شخص غَسّانی بادشاہوں کا جدّ اعلیٰ ہے۔ انہیں آل غَسّان اس لیے کہا جاتا ہے کہ ان لوگوں نے شام منتقل ہونے سے پہلے حجاز میں غَسّان نامی ایک چشمہ پر کچھ عرصہ قیام کیا تھا۔ چھوٹے قبائل حجاز وشام کی جانب منتقل ہونے میں ان ہی قبائل کے ساتھ شامل ہوگئے ، مثلاً: کعب بن عمرو ، حارث بن عمرو اور عوف بن عمر و۔ 2۔ لخم وجذام ____یہ لوگ مشرق اور شمال کی جانب منتقل ہوئے۔ ان ہی لخمیوں میں نصر بن ربیعہ تھا جو حیرہ کے شاہان آل مُنذِر کا جد اعلیٰ ہے۔ 3۔ بنوطَیٔ ____اس قبیلے نے بنو اَزد کے ترک ِ وطن کے بعد شمال کا رخ کیا اور اجاء اور سلمیٰ نامی دوپہاڑیوں کے اطراف میں مستقل طور پر سکونت پذیر ہوگیا ، یہاں تک کہ یہ دونوں پہاڑیاں قبیلہ طی کی نسبت سے مشہور ہو گئیں۔ 4۔ کندہ ____یہ لوگ بحرین ___ موجودہ الاحساء ___میں خیمہ زن ہوئے۔ لیکن مجبوراً وہاں