کتاب: الرحیق المختوم - صفحہ 661
(15)ابراز الحق و الصواب فی مسالۃ السفورو الحجاب (عربی1978م(روپے سے متعلق علامہ ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی حفظہ اللہ کی رائے پر نقد ہے۔ اور مجلہ الجامعۃ السلفیہ میں قسط و ارشائع ہوا ہے۔ (16)تطور الشعوب والدیانات فی الہند و مجال الدعوۃ الاسلامیۃ فیہا(عربی،1979م)چند قسطیں مجلد الجامعۃ السلفیہ میں شائع ہوچکی ہیں۔ (17)افرقۃ الناجیہ و الفرق الاسلامیۃ الاخری(عربی،1982م)غیر مطبوع۔ (18)اسلام اور عدم تشدد(اردو، 1984م)مطبوع۔ (19)بہجتہ النظرفی مصطلع اہل الاثر(عربی)مطبوع۔ (20)اہل تصوف کی کارستانیاں(اردو، 1986م)مطبوع۔ (21)الاحزاب السیاسیۃ فی الاسلام (عربی،1986م)زیر طبع علاوہ ازیں ماہنامہ “محدث”بنارس کی (اس کے پورے زمانہ اشاعت میں یعنی ساڑھے چار برس تک)ایڈیٹری کے فرائض بھی انجام دیئے۔ والله الموفق وازمة الامور كلها بيده – ربنا تقبل منا بقبول حسن وانبته نباتاحسنا. ٭٭٭