کتاب: الرحیق المختوم - صفحہ 649
اور اقوامِ عالم کی قیادت کا مقامِ بلند واپس مل جائے۔ اور وہ اللہ عزّوجل کے اس ارشاد کی عملی تصویر بن جائیں کہ:
﴿ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ﴾(آل عمران: ۱۱۰)
’’تم خیرِ امت ہو جسے لوگوں کے لیے برپا گیا ہے۔ تم بھلائی کا حکم دیتے ہو، برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔ ‘‘
وصلی اللّٰه علی المبعوث رحمۃ للعالمین، رسول الھدی ومرشد الإنسانیۃ إلی طریق النجاۃ والفلاح، وعلی آلہ وصحبہ وسلم، والحمد اللّٰه رب العالمین۰
ڈاکٹر عبد اللہ عمر نصیف
سکریٹری جنرل رابطۂ عالمِ اسلامی ، مکہ مکرمہ
[1] ایضاً ۱؍۵۰۲
[2] ایضاً ایضاً
[3] شفاء قاضی عیاض ۱؍۸۹ صحاح وسنن میں بھی اس مضمون کی روایت موجود ہے
[4] صحیح مسلم ۲؍۲۵۲۔ صحیح بخاری ۱؍۴۰۷
[5] صحیح بخاری ۱؍۵۰۴