کتاب: الرحیق المختوم - صفحہ 645
اولیت کا شرف حاصل کیا۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔
بعد ازاں قرآن فہمی کے لیے مختصر اور احکام القرآن کی جامع تفسیر “تفسیر احسن التفاسیر”(اردو)کو جدید اسلوب و تحقیق سے شائع کرنا شروع کیا۔ نیز اردو زبان میں ائمہ رحمتہ اللہ کی تفصیل اور تحقیقی سوانح تعلیق و حواشی کے ساتھ (حیات امام احمد رحتہ اللہ علیہ بن حنبل، حیات شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ، حیات امام ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ)شائع کرنے کی طرف ڈالی۔
علاوہ ازیں اکمل البیان فی تائید تقویتہ الایمان اورشاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی قلمی کتاب اتحاف النبیہ فی مایحتاج الیہ المحدث و الفقیہ کو تعلیقات و حواشی سے مزین کرکے پہلی مرتبہ زیورطباعت سے آراستہ کیا۔
مدارس عربیہ مشہور داخل نصاب کتاب دیوان الحماسہ مترجم مع عربی حواشی ہندوستان میں طبع تو ہوا تھا لیکن حل لغات کے ساتھ اس کی اشاعت بھی المكتبة السلفيه کا ایک اہم کارنامہ ہے۔
محمدیہ پاکٹ بک بجواب احمدیہ پاکٹ بک، سبعہ معلقہ مترجم مع عربی شرح، البلاغ المبین فارسی تحفۃ الموحدین مترجم و اردو، الاتباع عربی ، الایقاف مترجم رسالہ عمل بالحدیث مترجم ، تقویۃالایمان نصیحتہ المسلمین، جماعت اسلامی کا نظرئیہ حدیث اور حدیث کی تشریعی اہمیت جیسی کتب متذکرہ بالا ضخیم کتب کے علاوہ ہیں۔
غرضیکہ استاذوشاگردکی بہترین رفاقت و شراکت کا یہ دور بے مثال تھا۔
سن 1970 ی کے بعد راقم الحروف نے حضرت والد صاحب مدظلہ العالی کے سائیہ شفقت میں جب کام کا آغاز کیا تو اس وقت ملک میں قدیم کتب کو فلم پازٹیو پر شائع کرنے کا رجحان تھا۔
چنانچہ حجتہ اللّٰه البالغہ(عربی)، قرۃ العینین فی تفضیل الشیخین(فارسی)(شاہ ولی اللہ رحمتہ اللہ)کتاب الصلوۃ (عربی) (ابن فیم) منہاج السنۃ النبویہ، اقتضا الصراط المستقیم (عربی)الفرقان مبین اولیاء الرحمن و اولیا الشیطان(عربی) (اردو) ابن تیمیہ رحمتہ اللہ اور صراط مستقیم (فارسی)کو فلم پازٹیو پر شائع کرنیکے علاوہ احن التفاسیر کی بقایا 3 جلدیں اسلامی خطبات کامل 3 جلد ، جز القراءۃ عربی(ٹائپ) (مترجم) روالاشراک(عربی ٹائپ) مجموعہ ثلاث رسائل السلفیہ (عربی ٹائپ)کے علاوہ بعض چھوٹے چھوٹے رسائل (جو بقامت کہتربہ قیمت بہتر کا مصداق تھے)بھی شائع کئے اور امکانی حد تک المكتبة السلفيهکے ماضی کو باقی رکھنے کی کوشش کی ۔ و الحمد للہ علی ذالک۔
سن1979م میں جب علم ہوا کہ رابطہ عالم اسلامی ، مکہ مکرمہ نے جس عربی کتاب کو ... دنیا بھر میں .... اول انعام سے نوازا وہ ھمارے ہندوستانی مصنف کی ہے تو اس کا اردو ترجمہ شائع کرنے کی لہر دل و دماغ
[1] ابن ہشام ۱؍۴۰۱، ۴۰۲ ، ترمذی شرح تحفۃ الاحوذی ۴؍۳۰۳
[2] ایضاً ترمذی مع شرح
[3] صحیح مسلم ۲؍۴۵۸
[4] ایضاً ایضاً
[5] صحیح بخاری ۱؍۵۰۲
[6] ایضاً ایضا ً وصحیح مسلم ۲؍۲۵۹
[7] صحیح بخاری ۱؍۵۰۱ ، ۵۰۲
[8] ایضاً ۱؍۵۰۲