کتاب: الابانہ عن اصول الدیانہ - صفحہ 45
اختتامی نشست: الابانہ کا نسخہ ہم نے جس مطبوعہ نسخے کو سامنے رکھ کر ترجمہ کیا ہے وہ چھے خطی نسخوں پر تحقیق شدہ نسخہ ہے۔جس کی تحقیق دکتور صالح بن مقبل الحسینی نے کی ہے ۔تاہم کتاب میں کئی جگہ غلطیاں موجود ہیں ۔اس لیے اس کے ساتھ ساتھ مکتبہ سلفیہ لاہور سے شائع ہونے والی الابانہ اور دکتورفوقیہ کی تحقیق سے شائع ہونے والی الابانہ کوبھی مدنظر رکھا ہے۔ دکتور فوقیہ کے نسخے میں بہت سارے اضافے ہیں جو دیگر نسخہ جات میں موجود نہیں ۔حتی کہ ابن عساکر ،ابن تیمیہ اور دیگر ائمہ نے الابانہ سے جو اقتباسات نقل کیے ہیں اس میں بھی وہ اضافے موجود نہیں ۔نیز وہ اضافے کتاب کے منہج سے میل نہیں کھاتے۔اہل السنہ کے طریق کے بھی خلاف ہیں ۔ان اضافوں کی کافی شافی تردید شیخ صالح بن مقبل نے اپنی تحقیق سے طبع ہونے والی الابانہ کی تعلیق میں کر دی ہے راقم کا خیال تھا کہ ان اضافوں کا مقدمہ میں تفصیلی جائز ہ لے گا لیکن بوجوہ یہ ممکن نہیں ۔شائقین دکتور صالح کی تعلیقات کی طرف رجوع کر لیں ۔[1] سبحانک اللّٰھم وبحمدک أشھد ان لاالہ الا انت استغفرک واتوب الیک ابو محمد موھب الرحیم ۱ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ الموافق ۳۱ دسمبر ۲۰۱۶ عیسوی
[1] ہم نے توفیق الہٰی سے اس تحقیق پر قابل قدر اضافے کیے اور اپنی ہمت کے مطابق مراجعت کی بھی کوشش کی اور کتاب کو قیمتی اور نادر حواشی کے ساتھ مزین کیا ۔ الحمدللہ ( الحسینوی)