کتاب: الابانہ عن اصول الدیانہ - صفحہ 44
درحقیقت یہ تینوں ہی ان سے بری ہیں ۔ نصاری : یہ اہل کتاب میں سے ہیں ۔ناصرہ شہر کی مناسبت سے ان کو نصاری کہاجاتا ہے یہ عیسی علیہ السلام کی پیروی کے جھوٹے دعوے دار ہیں ۔ان کے بہت زیادہ گروہ ہیں ۔جن میں سے تین مشہور ہیں :پروئسٹنٹ،آرتھوڈکس اور کیتھولک۔عیسی علیہ السلام کے زندہ آسمان پر اٹھائے جانے کے نصف صدی بعد عیسائیوں نے انجیل لکھی ۔جب کہ اصل انجیل مفقود تھی۔اسی لیے کچھ غیر دانستہ اور بہت سی تحریفات دانستہ کر دی گئیں ۔تقریبا۳۲۰ عیسوی کے بعد توحید والی عیسائیت بالکل ناپید ہوگئی اور وثنیت والی عیسائیت پھیل گئی۔ یہود: یہ بھی اہل کتاب ہیں اپنے آپ کو موسی علیہ السلام کے پیروکار قرار دیتے ہیں ۔لیکن موسی علیہ السلام سے ان کا دور کا واسطہ بھی نہیں ۔یہ دنیا کی سب مکار اور بزدل قوم ہے ان کی مکمل تعداد سوا کروڑ ہے ۔ان کے ہاں موجود تورات بھی محرف و مبدل ہے ۔کچھ عرصہ سے ان کا مرکز اسرائیل ہے یہ اپنے آپ کوبیت المقدس کا دوسروں کی نسبت زیادہ حقدار قرار دیتے ہیں ۔