کتاب: الابانہ عن اصول الدیانہ - صفحہ 18
آپ کو حنفی المذھب قرار دیا ہے۔جیسا کہ زاھدکو ثری نے تبیین کذب المفتری کے حاشیہ میں نقل کر کے اس کی تائید کی ہے۔[1]
اسی بنیاد پر عبد القادر قرشی نے آپ کو جواھرالمضیۃ فی طبقات الحنفیہ۴؍۳۳ میں ذکر کیا ہے ۔
میری نظر میں راجع یہی بات ہے کہ موصوف شافعی تھے،اگر چہ اس پر بھی کوئی حتمی دلیل نہیں تاہم قر ائن سے یہی معلوم ہوتا ہے۔
تالیفات:
مسائل عقیدہ میں فلاسفہ،ملحدین ،اصحاب طبائع اور معتزلہ وغیرھم کے رد میں موصوف کی کثیر کتب ہیں ۔فن تفسیر میں بھی آپ نے حصہ لیا ہے۔ آپ ایک کثیر التصانیف اور متنوع فنون پر دسترس رکھنے والے تھے۔آپ کی چند ایک کتب کے نام درج ذیل ہیں :
۱: جوابات اھل فارس
۲: ادب الجدل
۳: الجوھر فی الرد علی اھل الزیغ والنکر
۴: العمد فی الرؤیۃ
۵: استحسان الخوض فی علم الکلام
۶: متشابہ القرآن
۷: النقص علی ابن الراوندی
۸: رسالہ الی اھل الثغر
۹: اللمع
۱۰: مقالات الاسلامین
۱۱: الابانہ عن اصول الدیانہ
[1] تبیین کذب المفتری:۱۱۷؍حاشیہ۔