کتاب: الابانہ عن اصول الدیانہ - صفحہ 16
پہلی نشست:
امام ابو الحسن الاشعری
ابو الحسن علی بن اسماعیل بن ابوبشر اسحاق بن سالم بن اسماعیل بن عبداللہ بن موسیٰ بن بلال بن ابی بردہ بن ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ۔آپ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں ۔
۲۶۰ھ میں آپ کی پیدائش ہوئی ،ایک قول کے مطابق ۲۷۰ھ میں متولد ہوئے۔
اساتذہ :
آپ کے چند اساتذہ یہ ہیں :)۱)ابو خلیفہ الجمعی،(۲)سھل بن نوح ،زکریا ساجی۔اہل السنۃکا عقیدہ آپ نے انھی سے لیا تھا ۔[1]
(۴)ابو علی الجبائی تو بہ سے قبل اعتزال میں آپ کے یہی استاذ تھے،بلکہ بعض نے آپ کے ترجمہ میں ذکر کیا ہے کہ جبائی نے آپ کی والدہ سے شادی کی تھی۔[2] (۵) ابن سریج ۔کہا جاتا ہے آپ نے فقہ انہیں سے حاصل کی۔
تلامذہ:
آپ کے چند مشھور تلامذہ یہ ہیں :ابو الحسن الباھلی،ابو الحسن الکرمانی،ابو زید مروزی،ابو عبداللہ بن مجاھدبصری،بندار بن حسین شیرازی،زاھربن احمد سر خسی، ابو سھل صعلوکی،ابونصر کواز۔
عقیدہ:
امام ابو الحسن اشعری رحمہ اللہ کی زندگی کے تین ادوار ہیں ۔چالیس سال کے قریب عرصہ آپ معتزلہ کے کبار اصحاب میں سے تھے۔پھر ایک وقت آپ ابن کلاب کی طرف مائل ہو گے اور معتزلہ سے براء ت کا اعلان کیا۔پھر اللہ
[1] البدایۃوالنھایۃ:۱۲؍۲۶
[2] الوافی:۲۰؍۱۳۸