کتاب: الابانہ عن اصول الدیانہ - صفحہ 10
ترجمہ کیااورمفصل مقدمہ لکھا اور بعض جگہوں پر مختصر تعلیقات کا بھی اہتمام کیا ۔اور حسب ضرورت ہم نے بھی تعلیقات جمع کرنے کی ادنی سی کوشش کی ہے ہماری تعلیقات []کے درمیان ہوں گی ۔جب کتاب کی مراجعت محترم ڈاکٹر ابو خزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ نےکی توانہوں نے بہت زیادہ مقامات پر نہایت قیمتی حاشیہ لکھا اور احادیث کی تحقیق میں کئی ایک نادر حوالہ جات کا اضافہ بھی کیا۔ اور تحقیق میں جو کمی تھی وہ احسن انداز میں پوری کی ۔ ہم نے محترم ڈاکٹر صاحب کا حاشیہ اور تحقیق بغیر بڑی قوس کےدرج کر دی ہے ۔ فجزاہ اللّٰہ خیرا۔
اس موقع پر ایک عظیم خبر دینا فائدہ سے خالی نہیں ہمارا ادارہ جس طرح راشدی خاندان کے محدثین کی نادر کتب شائع کرنے کی سعادت حاصل کررہاہے اسی طرح شیخ الاسلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ کی شرح صحیح بخاری بھی شائع کررہاہے جس کو ہمارے استاد محترم محدث العصر ،شیخ الحدیث محمد رمضان السلفی حفظہ اللہ نے مرتب کیا اور اپنی طرف سے کئی ایک مقامات پر تعلیقات کا اضافہ بھی کیا ہے۔حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ کی اردو زبان میں پہلی دفعہ یہ وقیع علمی شرح صحیح بخاری منصہ شہود پر آرہی ہے ۔یہ شرح دس سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہے ۔اللہ تعالیٰ اس نادر کتاب کو عام کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین
محترم المقام جناب ابوخزیمہ عمران معصوم انصاری حفظہ اللہ کا شکر گزار ہوں جن کی دلچسپی اور سرپرستی سے یہ کتاب طباعت کے قابل ہوئی فجزاہ اللّٰہ خیرا ۔کتاب کے آخری