کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 75
ملعون ہے تو اس کے ملعون ہونے میں کیا شک ہوسکتاہے؟ علاوہ ازیں کوئی اور اسے ملعون کہے یا نہ کہے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ملعون قرار دے رہے ہیں تو اس کے بعد بھی اس کے ملعون ہونے کے لیے کسی ہمہ شماکے سرٹیفکیٹ کی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ملعون قرار دینا اس کے ملعون ہونے کے لیے کافی نہیں ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس طرح حلالہ کرنے والے اور جس کے لیے حلالہ کیا جائے۔ دونوں پر لعنت فرمائی ہے یعنی یہ دونوں ملعون ہیں ۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور بھی بہت سے کام کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے،یعنی وہ سب ملعون ہیں ۔جیسے : 1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی سود کھانےوالے،کھلانے والے،اس کاگواہ بننے والے اور اس کے لکھنے والے پر [لعن رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليْه وسلّم آكل الرّبا، ومؤْكله وشاهده وكاتبه ] [1] 2. [لعن رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليْه وسلّم الرّاشي والْمرْتشي.] [2] ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رشوت لینے والے اوردینے والے پر لعنت فرمائی ۔‘‘ 3. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : [لعن اللّٰه الْخمْر، وشاربها، وساقيها، وبائعها، ومبْتاعها، وعاصرها، ومعْتصرها، وحاملها، والْمحْمولة إليْه .] [3] ’’اللہ تعالیٰ لعنت فرمائے شراب پر، اس کے پینے والےپر، اس کے پلانے والے(ساقی)پر، اس کے بیچنےوالے پر،خریدنے والے پر،اس کے نچوڑنے والے اور نچڑوانے والے پر،اس کو اٹھاکرلے جانے والے اور جس کی طرف اٹھا کر لے جائی جائے اس پر ۔‘‘ 4.[لعن رسول اللّٰه صلّى اللّٰه عليْه وسلّم الرّجل يلْبس لبْسة الْمرْأة، والْمرْأة تلْبس لبْسة الرّجل] [4]
[1] سنن ابی داؤد ، حدیث :3333 [2] سنن ابی داؤد،حدیث :3580 [3] سنن ابی داؤد ، حدیث : 3674 [4] سنن ابی داؤد، حدیث : 4098