کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 37
اسٹال المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر نمائش میں المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کی جانب سے اسٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں زائرین کےلئے سینٹر کی جانب سے تیارکردہ لٹریچرز تقسیم کیا گیا۔اس میں المدینہ سینٹر کا تعارف ،سینٹر کی جانب سے شائع ہونے والا مجلہ البیان ،اسلامی تاریخی مقامات ودینی تعلیمات آڈیو،ویڈیوسی ڈیز،صحابہ واہل بیت رضی اللہ عنہم کے مابین محبت وقرابت داری پر مشتمل نقشہ جات کی صورت میں معلوماتی خوبصورت کتاب ،سیرت پر جامع کتاب ’’الرحیق المختوم ‘‘اور سیرت کارڈزرکھے گئے تھے۔ اس کے علاوہ شرکاء نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں دینی ودعوتی لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں سرفہرست سینٹر کی طرف سے خاص طورپر تیار کردہ ایک کتابچہ بعنوان’’سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ،محبت ،تعظیم اور اطاعت ‘‘اور دعاؤں کی جامع کتاب ’’حصن المسلم‘‘شامل تھیں۔