کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 26
دوسرا سیکشن مکہ سیکشن جس میں درج ذیل امورکو اجاگر کیا گیا تھا: ٭سابقہ کتب ودیگر ادیان میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی بشارت وذکرِ مبارک ٭نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کا مکمل تفصیلی شجرہ ونسب ٭جائے ولادت باسعادت کا تذکرہ ٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خصائص وعادات مبارکہ ٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کی مکی زندگی کا خلاصہ ٭غارِ حرا کا تذکرہ ٭بیعتِ عقبہ اولی وثانیہ اورشعب ابی طالب میں بنو ہاشم کے بائیکاٹ کے تذکرہ سمیت بعثت کے بعد کی مکی زندگی کا خلاصہ نکات کی صورت میں پیش کیا گیا۔