کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 24
انتظام و انصرام المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کے حالیہ 7بنیادی ذمہ داران ہیں (جو کہ اسلامک یونیورسٹی مدینہ سے فارغ التحصیل ہیں )اللہ کی توفیق کے بعد انہی کی انتھک محنتوں وکاوشوں سے یہ نمائش منعقد کی گئی۔ان مشائخ کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں : شیخ سعید احمدشاہ(رئیس سینٹر)شیخ صفدر(مدیرسینٹر)شیخ حمادامین چاؤلہ(مدیر شعبہ دعوت وتبلیغ )شیخ خالد حسین گورایہ(مدیر شعبہ تحقیق وتصنیف )شیخ شعیب مدنی (مدیر شعبہ تعلیم وتربیت)شیخ جمشید سلطان(مدیر مارکیٹنگ شعبہ)شیخ عمران فیصل(مدیر شعبہ رفاہی امور) نیز معاونین کےطور پر ایک پوری ٹیم کا تعاون اس میں شامل ہے جس میں سینٹر کے فیملی ممبران،اہل خیر حضرات کے ساتھ ساتھ رضا کاران اور سینٹر کے ڈیزائنر شامل ہیں۔اس کے علاوہ سینٹر کے جانب سے نمائش میں بڑی تعداد میں مستقل طور پر مفتیانِ کرام اور اسکالرز ورعاۃ موجود رہےجو سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مستند تعلیم،دینِ اسلام کی حفاظت،عقیدہ توحید،سنتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ،تعظیم واطاعت اور اخلاقی ومعاشرتی تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے زائرین کو بھر پور طور پر آگاہ کرتے رہے۔ نمائش کی تفصیلات بنیادی طور پر یہ نمائش دو حصوں پر مشتمل تھی : بڑے جہازی سائز کے پینافلیکس بورڈز اور مٹی کے معیاری وخوبصورت ماڈلز نمائش کو سیکشن کی صورت میں 10حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا جس کی مختصراوضاحت کچھ یوں ہے