کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 9-10 مصنف: خالد حسین گورایہ پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی ترجمہ: اداریہ حفاظت حدیث ایک معجزہ الٰہیہ خالد حسین گورایہ [1] لفظِ ’’حدیث‘‘ اور ’’سنت ‘‘ اصطلاحی اعتبار سے ایک دوسرے کے مترادف الفاظ ہیں ۔ اور یہ دنوں لفظ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے نکلے ہیں ۔ جس کا مفہوم وہی ہے جو علمائے حدیث نے بیان فرمایا کہ : [ما أضيف إلى النبي صلى اللّٰه عليه وسلم من قول، أو فعل أو تقرير، أو وصف خلقي أو خُلُقي] ’’ہر اس قول ، فعل ، تقریر اور صفت کو حدیث کہا جاتا ہے جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی جاتی ہو ۔ ‘‘ لفظ حدیث کا استعمال زبانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے: سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : [لعل أحدكم يأتيه حديث من حديثي وهو متكئ على أريكته فيقول: دعونا من هذا ، ما وجدنا في كتاب اللّٰه اتبعناه ] [2] ’’عنقریب وہ وقت آئے گا کہ جب کسی شخص کے پاس میری حدیث میں سے کوئی حدیث بیان
[1] مدیر شعبہ تحقیق وتصنیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر [2] الكفاية للخطيب البغدادي ص : 42 . جامع بيان العلم وفضله ابن عبد البر ج 2 ص189