کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 2
کتاب: البیان شمارہ 9-10
مصنف: خالد حسین گورایہ
پبلیشر: المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
ترجمہ:
اداریہ
حفاظت حدیث
ایک معجزہ الٰہیہ
خالد حسین گورایہ [1]
لفظِ ’’حدیث‘‘ اور ’’سنت ‘‘ اصطلاحی اعتبار سے ایک دوسرے کے مترادف الفاظ ہیں ۔ اور یہ دنوں لفظ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے نکلے ہیں ۔ جس کا مفہوم وہی ہے جو علمائے حدیث نے بیان فرمایا کہ :
[ما أضيف إلى النبي صلى اللّٰه عليه وسلم من قول، أو فعل أو تقرير، أو وصف خلقي أو خُلُقي]
’’ہر اس قول ، فعل ، تقریر اور صفت کو حدیث کہا جاتا ہے جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کی جاتی ہو ۔ ‘‘
لفظ حدیث کا استعمال زبانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے:
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
[لعل أحدكم يأتيه حديث من حديثي وهو متكئ على أريكته فيقول: دعونا من هذا ، ما وجدنا في كتاب اللّٰه اتبعناه ] [2]
’’عنقریب وہ وقت آئے گا کہ جب کسی شخص کے پاس میری حدیث میں سے کوئی حدیث بیان
[1] مدیر شعبہ تحقیق وتصنیف المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر
[2] الكفاية للخطيب البغدادي ص : 42 . جامع بيان العلم وفضله ابن عبد البر ج 2 ص189