کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 187
ودنیا، روح ومادہ ،فکروعمل کے تضاد کو مٹا دیتاہے۔ علم وعمل کے دروازے ہر مردوزن کے لیے یکساں طور پر جبراً کھول دیتاہے اور دنیوی یا معاشی ترقی کے لیے ایسی کتابی آمریت قائم کردیتاہے کہ ساحر وکاہن کے فریب،عقل وفراست مومن کے سامنے گرد ہوجاتے ہیں ۔ (صفحہ:6) جناب رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح دنیا کو افراط وتفریط سے نکال کر اعتدال پر ڈالا ، اور کس طرح سماجی ومعاشی ناہمواریوں کو دور کرکے ایک صالح معاشرہ کی بنیاد ڈالی۔ ’’یہ سب باتیں اس کتاب میں بیان کی گئی ہیں ۔ (صفحہ:7) کتاب کے ابواب کی تفصیل درج ذیل ہے ۔ مقدمہ : سیرت قرآنیہ پہلی کتاب : پس منظر اسلام اس میں 6 فصلیں ہیں اور ذیلی عنوانات کی تعداد 93 ہے ۔ دوسری کتاب : قرآن اس میں 4 فصلیں ہیں اور ذیلی عنوانات کی تعداد 23 ہے ۔ تیسری کتاب : سیرت الامین اس میں 10 فصلیں ہیں اور ذیلی عنوانات کی تعداد 588ہے۔ حرف آخر سیرت نبوی کا دنیا کو پیغام ذیلی عنوانات : 9 خلاصہ تعلیم کلیہ ذیلی عنوانا ت : 9 پیام محمدی کی مشکلات پر نظرثانی پہلی قسم لسانی دشواریاں دوسری قسم فلسفانہ دشواریاں ذیلی عنوانا ت: 6 تیسری قسم تاریخی دشواریاں ذیلی عنوانات : 12 کل میزان : 240 کتاب کے چند اقتباسات : ذیل میں مختلف فصلوں سے اقتباسات درج کئے جاتے ہیں ۔