کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 170
رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم
یہ کتاب مولانا ابو الکلام آزادکے سیرت طیبہ پر اُن مقالات کا مجموعہ ہے جو ہفت روزہ الہلال اور البلاغ میں شائع ہوئے۔ اس کتاب کے مرتب مولانا غلام رسول مہر مرحوم ہیں ، جس جگہ خلاء محسوس ہوا ہے مولانا مہر نے اپنی نگارشات سے پُر کیا ہے۔ اس کتاب میں جغرافیائی تشریحات کا بھی اہتمام کیاگیاہے اور کتاب میں ضروری نقشہ جات بھی دیئے گئےہیں ۔
جناب شورش کاشمیری مرحوم لکھتے ہیں کہ
’’مولانا نے تذکرہ میں لکھا ہے کہ قرآن اور حیات نبوت معناً ایک ہی ہیں ۔ قرآن متن ہے سیرت اس کی تشریح ، قرآن علم ہے تو سیرت اس کا علمی نقشہ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود مقدس ایک مجسم ومثل قرآن تھا۔غرض رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقالات قرآن سے سیرت طیبہ کے استنباط کا ڈھنگ سکھاتے ہیں اور سلیقہ بتاتےہیں ۔ مہر صاحب نے ان مقالوں پر ضروری حواشی لکھے اور بعض تمہیدی عبارتیں تحریر کی ہیں ۔ مولانا آزاد نے رحمۃ للعالمین کے معانی ومطالب جس بلاغت سے بیان کئے ہیں اس سے پہلے رحمۃ للعالمین کا یہ جامع ومانع تصور کسی نے بیان نہیں کیا۔
یہ کتاب (105) ابواب اور (105) مقالات پر مشتمل ہے۔ اور ایک باب کے ضمن میں کئی ابواب ہیں ،تفصیل درج ہے ۔
1 مقدمہ 5 ابواب 2 ظہور قدسی 4ابواب
3 بعثت ونبوت 5ابواب 4دعوتِ اسلام 4ابواب
5 ہجرت حبشہ مقاطعہ اور اسریٰ 4 ابواب 6ہجرت 10ابواب
7 مدنی زندگی 3 ابواب 8 غزوات 2ابواب
9 غزوئہ بدر 4ابواب 10غزوئہ اُحد 5 ابواب
11غزوئہ خندق 5 ابواب 12فتح مبین 2 ابواب
13 عالمی دعوت وتبلیغ کا آغاز 9 ابواب 14غزوئہ حنین 2ابواب