کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 168
مولانا ابو الکلام آزاد رحمہ اللہ
کی سیرت نگاری
عبد الرشید عراقی[1]
سیرت طیبہ ماخوذ از قرآن کریم
یہ کتاب طبع نہیں ہوسکی اس کا مسودہ مولانا ابو الکلام آزاد کی نظر بندی کے دوران ضائع ہوگیا۔ مولانا اس کتاب کی تالیف کے بارے میں اپنی کتاب’’تذکرہ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ
’’جہاں تک مجھے معلوم ہے آج تک کبھی اس کی کوشش نہیں کی گئی کہ صرف قرآن حکیم میں دائرہ استناد واخذ محدود رکھ کر ایک کتاب سیرت میں مرتب کی جائے۔ جس زمانہ میں مولانا شبلی نعمانی رحمۃ اللہ علیہ سے سیرت نبویہ کے بارے میں تذکرے رہتے تھے تو ایک مرتبہ مجھے اس کا خیال ہوا تھا ۔ میں نے کہا :
آپ سیرت میں ایک خاص باب یا سیرت کا ایک خاص حصہ اس عنوان سے قرار دیئے’’قرآن اور سیرت محمدیہ‘‘ اور اس میں صرف آیات قرآنیہ کو بہ ربط وترتیب جمع کرکے دکھلایئے کہ خود قرآن سے کہاں تک آپ کی شخصیت اور آپ کے وقائع ایام معلوم ہوسکتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ مولانا مرحوم کو اعلیٰ علیین میں جگہ دے ان کی طبیعت میں ایک خاص بات یہ تھی کہ کوئی معاملہ ہو
[1] نامور مورخ و مصنف کتب کثیرہ