کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 167
جس نے اپنے والدین یا ان میں کسی ایک کو بڑھاپے کی حالت میں پایا اور وہ (ان کی خدمت کرکے) جنت میں نہیں جاسکا۔‘‘
وضاحت: اس کا نتیجہ یہ ہے کہ والدین کی خدمت کرنے والا جنت کا مستحق ہے۔اور جو جنت کا مستحق ہو اس کاخاتمہ بہتر حالت میں ہی ہوتا ہے۔
نوٹ: ہر وہ ذکر ، دعا اور عمل جس سے گناہ معاف ہوتے ہیں اس کا خصوصی اہتمام کرنا چاہئے، نیز جن چیزوں سے درجات بلند ہوتے ہیں یا جنت کی بشارت ملتی ہے انہیں اپنانا بھی نہایت ضروری ہے۔
آخر میں ہم اللہ غفور رحیم سے دعاگو ہیں کہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہماری موت خیر پر آئے اور ہمیں اللہ کی رضا اور جنت نصیب ہوجائے۔(آمین)