کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 166
43،44.تقوی کو اپنا لباس بنائیں اور حسن اخلاق کو اپنا کردار بنائیں سنن ترمذي کي حديث ہے: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ ایسا کونسا عمل ہے جو سب سے زیادہ جنت میں لے کر جائے گا؟ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کا ڈر اور اچھا اخلاق۔[1] 45.ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھنے کا اہتمام کرنا چاہئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ :’’جو شخص ہر فرض نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھتا ہے اسے جنت میں جانے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی سوائے اس کی موت کے۔‘‘ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اور جنت کے درمیان صرف موت کا فاصلہ ہے جیسے ہی وہ فوت ہوگا جنت میں جائے گا۔یہ بھی حسن خاتمہ کا واضح سبب ہے۔ 46.سونے سے پہلے سورۃ الملک کو پڑھنا چاہئے ترمذی کی حدیث ہے:’’ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک نہیں سوتے تھے جب تک’’ آلٓمٓ تنزيل‘‘ اور’’ تَبَارَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُ‘‘ نہ پڑھ لیتے۔‘‘[2] سورۃ الملک کی فضیلت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ قرآن کی ایک سورت ایسی ہے جس کی تیس (30) آیتیں ہیں وہ (اپنے پڑھنے والے ) کی سفارش کرے گی یہاں تک کہ اسے بخش دیا جائے اور وہ ہے"تَبَارَكَ الَّذِيْ بِيَدِهِ الْمُلْكُ"۔[3] 47.والدین کی خدمت کرنا اور بالخصوص بڑھاپے ميں ان کا زيادہ خيال رکھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ ہلاک ہوجائے وہ شخص، ہلاک ہوجائے وہ شخص، ہلاک ہوجائے وہ شخص
[1] الترمذي:کتاب البر والصلة، باب ما جاء في حسن الخلق [2] الترمذي: کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء في فضل سورة الملك [3] الترمذي: کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء في فضل سورة الملك