کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 16
حفاظت حدیث چند دیگر درخشاں پہلو : جن صحابہ کو زیادہ حدیثیں یاد تھیں انہیں عمریں دراز نصیب ہوئیں : اللہ تعالیٰ نے اس دین کی حفاظت اس طرح بھی فرمائی کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں جن صحابہ کو زیادہ حدیثیں یاد تھیں انہیں عمریں دراز نصیب ہوئیں حتکہ کہ تابعین نے ان سے وہ مکمل علم حفظ کرلیا جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یاد کیا تھا ۔ ذیل میں چند صحابہ جو مکثرین میں سے ہیں ان سے متعلق چند تفصیلات تحریر کی جاتی ہیں جس سے معلوم ہوگا کہ حفاظت دین بغیر حفاظت حدیث کے ممکن نہیں اور یہ ایک معجزہ الٰہیہ ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جن اصحاب کی سب سے زیادہ روایتیں ہیں اس کی تفصیل حسبِ ذیل ہے ۔ صحابی، یاصحابیہ کا نام تعداد روایات رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں گذارا ہوا عرصہ سالِ وفات  سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ 5374 عام خيبر سن ۷ ھجری کو اسلام لائے ۔ اور اپنی زندگی کو تعلیم وتعلم کیلئے وقف کردیا ۔ ۵۹ ھ کو مدینہ منورہ میں فوت ہوئے  سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ 2630 اپنے والد کے ساتھ بلوغت سے قبل اسلام لائے جس وقت غزوہ خندق میں شریک ہوئے اس وقت آپ کی عمر ۱۵ سال تھی جب رسول اللہ کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر ۲۲ سال تھی سنہ ۷۳ میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے  سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ 2286 بچپن سے اسلام لائے اور صغر سنی میں ہی ان کی والدہ نے انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیلئے پیش کردیا تھا ۔ سن 93ھ میں بصرہ شہر میں فوت ہوئے  سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ 1660 ہجرت سے تین سال قبل آپ پیدا ہوئے۔ پیدائشی مسلمان تھے ۔ سن ۶۸ میں طائف میں فوت ہوئے  سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ 1540 ہجرت سے قبل اسلام لائے ۔ آپ نے بیعت عقبہ ثانیہ میں شرکت فرمائی تھی ۔ سن ۷۸ ھ میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے