کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 156
8.یہ دعا کثرت سے پڑھیں
﴿ رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ، رَبَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ لِيَوْمٍ لَّا رَيْبَ فِيْهِ، إِنَّ اللّٰه لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ﴾[سورة آل عمران۔ الآية: 8]
ترجمہ: (اور وہ یوں دعا مانگتے ہیں کہ) 'اے ہمارے پروردگار! ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ کرنا اور اپنے ہاں سے رحمت عطا فرما۔ بلاشبہ تو ہی سب کچھ عطا کرنے والا ہے۔ اے ہمارے پروردگار! بلاشبہ تو ہی سب لوگوں کو ایک دن جمع کرنے والا ہے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ۔ تو کبھی اپنے وعدہ کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
9.وہ یہ دونوں دعائیں پڑھنی چاہئیں جو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھا کرتے تھے
(أ) [اللّٰهم مُصَرِّفَ الْقُلُوْبِ صَرِّفْ قُلُوْبَنَا عَلَى طَاعَتِكَ۔][1]
ترجمہ: اے دلوں کو پھیرنے والے ہمارے دلوں کو اپنی اطاعت کی طرف پھیر دے۔
(ب) [اللّٰهُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِيْ عَلَي دِيْنِكَ۔][2]
ترجمہ: اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو اپنے دین پر استقامت عطا فرما۔
10. مجلس کے اختتام کی دعا پڑھتے رہیں
[سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوْبَ إِلَیْكَ۔ ] [3]
ترجمہ: اے اللہ!تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے، ميں گواہی ديتا ہوں کہ تیرے علاوہ کوئی معبود (برحق) نہیں ، میں تجھ سے بخشش چاہتا ہوں ، اور تیری ہی طرف رجوع کرتا ہوں ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ اگر مجلس میں اچھی باتیں ہوئی ہوں تو اس دعا کی بدولت قیامت تک کے
[1] مسلم: کتاب القدر، باب تصريف الله تعالٰی ...
[2] مسند أحمد:مسندالعشرة المبشرين بالجنة،مسند النساء
[3] الترمذي: کتاب الدعوات،باب ما يقول إذا قام من المجلس