کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 154
سے بچا۔ نوٹ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص یہ دعا پڑھتا رہے گا اسے موت سے پہلے آزمائش نہیں آئے گی۔ 4.جس نے بیماری کی حالت میں یہ دعا پڑھی اسے آگ نہیں چھوئے گی (یعنی اس کا خاتمہ بھی بالخیر ہوگا) حدیث میں ہے کہ جب بندہ یہ کہتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَاللّٰه أَكْبَرُ، اس کا رب تصدیق کرتے ہوئے فرماتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا، وَأَنَا أَكْبَرُ، اور جب بندہ یہ کہتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، تو اللہ تعالی فرماتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِيْ لَا شَرِيْكَ لِيْ، اور جب بندہ یہ کہتا ہے:لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، تو اللہ تعالی فرماتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ، اور جب بندہ یہ کہتا ہے:لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّابالله. تو اللہ تعالی فرماتا ہے: لَا إِلٰهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِيْ. یہ مکمل دعا اس طرح ہے: [ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَاللّٰه أَكْبَرُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّابالله.] 5.جو شخص یہ دعا پڑھتا ہے اس پر جنت واجب ہوجاتی ہے [ رَضِيْتُ بِاللّٰه رَبّاً وَبِالْإِسْلَامِ دِيْناً وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلا]۔ ترجمہ: میں راضی ہوا اللہ کے رب ہونے پر، اور اسلام کے دین ہونے پر، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے پر۔ 6. سید الاستغفار جو شخص سید الاستغفار یقین سے صبح ایک مرتبہ پڑھے اور شام سے پہلے موت آگئی تو وہ اہل جنت میں