کتاب: البیان شمارہ 9-10 - صفحہ 11
۳ : وہ احادیث جنہیں صحابہ کرام نے مجلس نبوی میں سنا اور مجلس برخاست ہونے کے بعد قلمبند کیا ۔ وہ احادیث جو آپ کے حکم سے لکھی گئیں ان میں مختلف صحیفے اور قبائل اور بادشاہوں کے نام خطوط ووثائق شامل ہیں جن میں چند مندرجہ ذیل ہیں : صحیفہ عمرو بن حزم :جو زکوٰۃ ، صدقات اور خونبہا سے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمروبن حزم کو اہل یمن کیلئے لکھوا کر دیا تھا ۔[1] قبیلہ جہینہ کے نام تحریر:جس میں یہ حکم بھی تھا کہ مردار جانورو ں کی کھال اور پٹھے بغیر پکائے ہوئے کام میں نہ لاؤ ۔‘‘ [2] صحیفہ وائل بن حجر رضی اللہ عنہ : جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ، روزہ ، شراب اور سود وغیرہ کے احکامات درج کرائے تھے ۔‘‘ [3] صحیفہ اہل یمن : جس کا ذکر سنن دارمی میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل یمن کو لکھ بھیجا کہ’’ قرآن مجید کو صرف پاک آدمی چھوئے ، نکاح سے پہلے طلاق نہیں ، اور غلام خریدنے سے پہلے آزاد نہیں کیا جاسکتا ۔‘‘[4] صحیفہ علی ابن ابی طالب [5] صحیفہ جابر بن عبد اللہ صحیفہ صحیحہ جسے ھمام بن منبہ نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔ [6] ان میں سے اکثر صحیفے صحیح بخاری میں مروی ہیں جنہیں وہ اپنی سند سے ذکر کرتے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےشاہان عرب وعجم کو دعوتی خطوط ارسال کئے جن میں سے چند آج بھی اپنی اصلی حالت میں محفوظ ہیں ۔ اس قسم کے خطوط ووثائق کو ڈاکٹر حمید اللہ صاحب نے جمع کیا ہے ۔ جو کہ ’’مجموعة الوثائق السیاسية‘‘ کے نام سے مطبوع ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو خط مقوقس شاہ مصر کے نام بھیجا تھا ، یہ خط مصر کے آثارِ قدیمہ کی کھدائی میں برآمد ہوا اور آج بھی مصر میں موجود ہے ۔ نجاشی اور منذر بن
[1] شرح معاني الآثار ، للطحاوي ج 2 ص 417 بحوالہ خطبات ومقالات ۔ [2] سنن ترمذی جلد 1ص 206 [3] طبرانی صغیر ص 241 ۔ 242 [4] مسند دارمی ص : 393 [5] صحیح بخاری :كتاب العلم ، باب كتابة العلم [6] صحیفہ ھمام بن منبہ ۔تحقیق، علی حسن علی عبد ا لحمید، مطبوعہ المکتب الاسلامی