کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 68
یہ کتب معروف قلم کار محترم جناب محمد متین خالد صاحب کی ہیں جنھوں نے اس فتنہ کی بیخ کنی اس حوالےسے اور بھی کتب تحریر کی ہیں ۔ آغاشورش کاشمیری مرحوم کی کتاب ’’عجمی اسرائیل‘‘ اور ’’تحریک ختم نبوت‘‘ بھی مفید ہے۔ دیگرتمام مکتب فکر کے علماء نے بھی ہر اعتبارسے اس فتنہ کی سرکوبی کےلیے اپنی کاوشیں قلم کی صورت میں پیش کی ہیں ،ان ساری کاوشوں کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے ’’احتساب قادیانیت‘‘ کے نام سے ساٹھ جلدوں میں جمع کرکے شائع کیاہےجوکہ نہایت ہی مفید عمل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جماعت اہل حدیث کے نامور مبلغ مولاناعبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے فرزندارجمندمحترم جناب ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب حفظہ اللہ (حال مقیم برطانیہ) نےبھی ’’76جلدوں پر مشتمل ختم نبوت پر مشتمل ’’انسائیکلو پیڈیا ‘‘ کے نام سے علمائے اہل حدیث کی علمی کاوشوں کویکجاکرنےکاعمل شروع کیاہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام کاوشوں کوششوں کو قبول فرمائے اور اس امت کو قادیانیت کے دجالی فتنے سے اپنی عافیت میں رکھے،آمین۔