کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 28
3.آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل انبیاء پر وحی کا تذکرہ
6.﴿إِنَّا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ كَمَا أَوْحَيْنَا إِلَى نُوحٍ وَالنَّبِيِّينَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَوْحَيْنَا إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَعِيسَى وَأَيُّوبَ وَيُونُسَ وَهَارُونَ وَسُلَيْمَانَ وَآتَيْنَا دَاوُودَ زَبُورًا﴾ (النساء: 163)
ترجمہ:’’ یقیناً ہم نے آپ کی طرف اسی طرح وحی کی ہے جیسے کہ نوح ( علیہ السلام ) اور ان کے بعد والے نبیوں کی طرف کی، اور ہم نے وحی کی ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر اور عیسیٰ اور ایوب اور یونس اور ہارون اور سلیمان کی طرف ، اورہم نے (داؤد علیہ السلام ) کو زبور عطا فرمائی۔‘‘
7.﴿وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ ﴾ (الزمر: 65)
ترجمہ:’’ یقیناً تیری طرف بھی اور تجھ سے پہلے (کے تمام نبیوں ) کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلاشبہ تیرا عمل ضائع ہوجائے گا اور بالیقین تو زیاں کاروں میں سے ہوجائے گا۔‘‘
ان آیات سے بھی یہ واضح ہوتا ہے کہ وحی کا سلسلہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر تھم چکا ہے، اب وحی کا دروازہ بند ہے، اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی کا سلسلہ جاری ہوتا تو قرآن مجید میں اس کا بیان ضرور ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی وحی کی جائے گی، لیکن وحی کی ترتیب جہاں بھی ذکر ہوئی ہے وہاں پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا تذکرہ ہے اور پھر آپ سے قبل کے انبیاء کا تذکرہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد وحی کے کسی سلسلہ کا کوئی اشارہ بھی موجود نہیں ہے۔
4.آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کے تمام انبیاء سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے میثاق :
8.﴿وَإِذْ أَخَذَ اللّٰهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ لَمَا آتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَابٍ وَحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مُصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ قَالَ أَأَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ إِصْرِي قَالُوا أَقْرَرْنَا قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُمْ مِنَ الشَّاهِدِينَ ﴾ (آل عمران: 81)
ترجمہ:’’ اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب اللہ تعالیٰ نے تمام انبیاء سے یہ عہد لیا کہ اگر میں تمہیں کتاب و حکمت عطا کروں پھر کوئی ایسا رسول آئے جو اس کتاب کی تصدیق کرتا ہو جو تمہارے پاس ہے تو