کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 277
اپنی مظلومیت کا رونا
اس کے ساتھ ساتھ اپنی مظلومیت کا رونا بھی شروع کردیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دیکھیں جیہم بھی وہی کلمہ پڑھتے ہیں جو آپ پڑھتے ہیں تو ایک کلمہ گو کافر کیسے ہوسکتا ہے؟وغیرہ وغیرہ
ہمارے بھولے بھالے نوجوان جنہیں نہ تو قرآن وحدیث کا کچھ زیادہ علم ہوتا ہے اورنہ ہی انہیں کبھی مرزا قادیانی کی تحریروں سے واسطہ پڑا ہوتا ہے۔رفتہ رفتہ قادیانی جال میں پھنستے چلے جاتے ہیں اور جب اصل حقیقت ان پر کھلتی ہے اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔
استخارے کا داؤ
یہاں ایک اور نہایت اہم قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان اِدھر اُدھر سے معلومات حاصل کرکے قادیانیوں کو جواب دینے کی کوشش کرے۔تو قادیانی فوراً پینتر بدلتے ہوئے،اور اس کی باتوں سےلاجواب ہوکر،اس سے کہتے ہیں ۔کہ آپ استخارہ کرلیں ۔مرزا قادیانی سچا ہے یا جھوٹا۔آپ بحث چھوڑ دیں بس اللہ سے پوچھ لیں ،کہ مرزا قادیانی سچا ہے یا جھوٹا۔
معزز قارئین!فقہاء کے مطابق اگر کوئی مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے میں ذراسا شک کرے تو وہ کافر ہو جاتا ہے اور مرزا قادیانی کی نبوت کے بارے میں استخارہ کرنا،اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے میں شک ہے۔
دوسری بات یہ کہ’’استخارہ‘‘قادیانی دجل کا ایک بڑا اور مؤثر ہتھیار ہے۔کیونکہ اس میں ان کا اپنا کچھ نقصان نہیں ہوتا ۔کیونکہ ان کے نزدیک کسی مسلمان کا استخارہ اس کے اپنے نزدیک تو حجت ہوسکتا ہے۔لیکن کسی دوسرےکا استخارہ خود قایانیوں کے لیےحجت قرار نہیں پاتا۔پھر دوسری بات یہ کہ اگر آپ ان سے کہیں کہ میں نے استخارہ میں مرزا قادیانی کو کتے کی شکل میں دیکھا ہے تو وہ یا تو یہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے کہ خواب میں کسی کو کتے کی شکل میں دیکھنا اس کی نبوت پر دلیل ہے یا پھرآپ سے کہیں گے یہ آپ استخارہ دوبارہ کریں ۔جب آپ بار بار انہیں بتائیں گے کہ مرزا قادیانی ہردفعہ مجھے کتے یا سؤر کی شکل میں نظر آتا ہے۔تو وہ