کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 275
دوطرح کے امام 5. اور آخری بات یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سورۃ القصص میں فرعون کے قصہ میں فرماتا ہے: ’’ہم نے انہیں ایسے امام بنادیا جو لوگوں کو جہنم کی طرف بلاتے ہیں ۔‘‘ اب یہاں بھی امام اللہ ہی نے بنایا ہے لیکن وہ نبی نہیں ہے۔کیونکہ نبی تو لوگوں کو جنت کی طرف بلاتے ہیں ۔ لہٰذا ثابت یہ ہوا کہ جسے اللہ امام بنائے،وہ امام مہدی یعنی ہدایت یافتہ بھی ہوسکتا ہے،اور مرزاقادیانی کی طرح گمراہی کا امام بھی ہوسکتا ہے دونوں صورتوں میں اس کا نبی ہونا ضروری نہیں ہے۔ معزز قارئین!میں نےمختصرطور پر قادیانیوں کے مختلف طریقہ ہائے واردات میں سے ایک طریقہ آپ کے گوش گزار کرنے کی کوشش کی ہے۔امید ہے اس سے آپ کو قادیانیوں سے طریقہ تبلیغ سے آگاہی حاصل ہوئی ہوگی اور اس سے قادیانیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ قادیانیوں کا دوسرا ٹارگٹ قادیانی گوریلوں کا دوسرا بڑا ٹارگٹ تعلیمی ادارے ،کالجز اور یونیورسٹیاں ہیں ۔مخلوط تعلیمی اداروں میں قادیانی لڑکیوں کو خصوصی طور پر قادیانیت کی تبلیغ کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ قادیانی ایک سازش قادیانی تبلیغ کے لیے زمین ہموار کرنے کے لیے ایک سازش کے تحت مسلمانوں میں سب سے پہلے یہ بات پھیلائی جاتی ہے کہ قادیانیوں کااخلاق بہت اچھا ہے کیونکہ انکی گفتگو بہت میٹھی اور نرم ہوتی ہے اور ہمارے سیدھے سادھے نوجوان قادیانیت کے اس سنہری جال کو ان کے اعلیٰ اخلاق تصور کرتے ہوئے ان کے دامِ تزویر کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ویسے بھی عام لوگوں میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے۔ ایک وسیع تر تصور ہے۔جس میں بہت سی صفات مثلاً جھوٹ نہ بولنا،دھوکہ نہ دینا،وعدہ خلافی نہ کرنا،حرام کمائی سے بچنا، اپنے گھر والوں سے حسنِ معاشرت رکھنا،ہمسایوں سے حسنِ سلوک کرنا،دوسروں کی بہو بیٹیوں کی عزت کرنا، بزدلی نہ دکھانا،گالیاں نہ دینا،خوشامد سے بچنا،شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء سے دور رہنا زنا سے بچنا وغیرہ