کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 273
اب دوبارہ پوچھیں کہ اب بتاؤ کہ ہم کلمہ گو جو مرزا قادیانی کو جھوٹا ،کذاب اور دجال مانتے ہیں تو کیا ہم مسلمان ہیں ؟ اور اگر مسلمان ہیں تو کیا مرزا قادیانی اپنی مندرجہ بالا تحریر کی روشنی میں جھوٹا ہے یا نہیں ؟ قادیانیت مستقل ایک مذہب ہے 2.دوسری بات یہ ہے کہ قادیانیت مسلمانوں کا کوئی فرقہ نہیں ۔بلکہ اسلام سے علیحدہ مذہب ہے۔ بالکل اسی طرح جس طرح ہندو ،سکھ عیسائی،یہودی اسلام سے علیحدہ مذہب ہیں ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمام مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں ۔جبکہ قادیانی حضرات مرزا قادیانی کوبھی مانتےہیں ۔اب اگر مرزا قادیانی بھی خدانخواستہ نبی ہے۔تو اس کو نہ ماننے والے کافر ہیں ۔کیونکہ تمام انبیاء پر ایمان لانا ضروری ہے۔بالکل اسی طرح جس طرح کہ اگر کوئی کہے کہ میں تمام انبیاء پر تو ایمان لاتا ہوں لیکن نعوذباللہ حضرت یوسف علیہ السلام کو نہیں مانتا۔تو وہ کافر ہوجائے گا۔ اور اگر مرزا قادیانی جھوٹا نبی ہے تو جھوٹے نبی کے پیروکارجیسا کہ مسیلمہ کذاب ،اسود عنسی وغیرہ کے پیروکار کافر کہلائیں گے۔ لہٰذا یہ بالکل نہیں ہوسکتا ،کہ مرزاقادیانی کے ماننے والے اور انکار کرنے والے دونوں مسلمان ہوں ۔ لہٰذا قادیانیت اسلام کاکوئی فرقہ نہیں بلکہ اسلام سے علیحدہ مستقل ایک مذہب ہے۔ 3. تیسری بات یہ ہے کہ قادیانی انتہائی دجل اور فریب سے کام لیتے ہوئے کبھی بھی ابتداء میں سادہ لوح مسلمانوں پر ظاہر نہیں کرتے کہ وہ مرزا قادیانی کو نبی مانتے ہیں ۔بلکہ یہ بتاتے ہیں کہ وہ مرزا قادیانی کو امام مہدی مانتے ہیں ۔میں اپنے مسلمان بھائیوں سے گزارش کرتاہوں کہ کبھی کسی قادیانی سے درج ذیل یہ سوال پوچھ کر دیکھیں : قادیانی فریب کیاآپ مرزا قادیانی کو نبی اور رسول مانتے ہیں ؟ قادیانی کبھی آپ کو اس کا جواب ’’ہاں ‘‘ یا ’’ناں ‘‘ میں نہیں دیں گے۔بلکہ یا تو الٹا آپ سے سوال کردیں گے۔کہ آپ بتائیں کہ جب آپ کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آئیں گے۔تو کیا وہ نبی ہوں گے یا