کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 272
ایمان گنوا بیٹھتا ہے بلکہ قادیانیت کی ازلی غلامی کا بھی شکار ہوجاتا ہے۔ ذہن میں ابھرنے والے چند سوالات: معزز قارئین! مندرجہ بالا تحریر پڑھ کر ایک عام مسلمان کے ذہن میں چند سوالات پیدا ہوسکتے ہیں ۔مثلاً سوال:ایک کلمہ گو کیسے کافر ہوسکتا ہے؟ سوال:قادیانی بھی مسلمانوں کا کوئی فرقہ ہیں اور جس طرح بعض علماء اپنے مخالف فرقہ کے لوگوں کو کافر کہہ دیتے ہیں ۔اسی طرح قادیانیوں کو بھی علماء نے کافر قرار دے رکھا ہے؟ سوال:قادیانی تو مرزا قادیانی کو امام مہدی مانتے ہیں مرزا قادیانی کو امام مہدی ماننے یا نہ ماننے سے کفرو اسلام کاکیا تعلق ہے؟ سوال:جب قادیانی خود کہتے ہیں کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخاتم النبیین مانتے ہیں اور ان کے بیعت فارم میں بھی خاتم النبیین کا لفظ موجود ہے۔تو وہ ختمِ نبوت کے منکر کیسے ہوئے؟ سوال:اور جسے اللہ امام بنائے تو کیا وہ نبی ہوگا یا نہیں ؟ گذارش میرے پیارے مسلمان بھائیو!میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ کسی قادیانی سےپوچھیے کہ کلمہ گو تو ہم بھی ہیں لیکن ہم مرزا قادیانی کو کذّاب اور دجّال مانتے ہیں توآپ بتائیے کہ کیا ہم کلمہ گو ہونے کی وجہ سے آپ کے نزدیک مسلمان ہیں ؟ گفتگویوں کریں 1.یہاں مرزائی دجل سے کام لیتےہوئے اکثر کہہ دیتے ہیں کہ ہاں آپ کلمہ گو ہونے کی وجہ سے مسلمان ہیں اگر وہ ایسا کہیں تو پھر آپ انہیں مرزا قادیانی کی یہ تحریر پیش کردیں : ’’خدا تعالیٰ نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ ہر وہ شخص جس کوتیری دعوت پہنچی اور اس نے تجھے قبول نہیں کیا ۔ وہ مسلمان نہیں ہے۔‘‘