کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 228
جھوٹے مدعیان نبوت کے ظہور کے اسباب
اور مسلم معاشروں پر اس کے اثرات
شعیب اعظم مدنی[1]
ہم سب جانتے ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے پیارے نبی جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں ۔لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جو کوئی بھی نبوت کا دعویٰ کرے وہ سب سے بڑا جھوٹا، ظالم اور بدبخت ہے۔
نبوت کا جھوٹا دعویدار بہت بڑا ظالم ہے:
الله تعالی نے اس شخص کو سب سے بڑا ظالم قرار دیا ہے جو اللہ کے بارے میں جھوٹ بولے یا پھر نبوت کا(جھوٹا) دعوی کرے۔ جیساکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
﴿ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا أَوْ قَالَ أُوحِيَ إِلَيَّ وَلَمْ يُوحَ إِلَيْهِ شَيْءٌ وَمَنْ قَالَ سَأُنْزِلُ مِثْلَ مَا أَنْزَلَ اللّٰهُ ﴾(الا ٔنعام: 93)
ترجمہ’’اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو اللہ پر جھوٹ باندھے، یا کہے میری طرف وحی کی گئی ہے، حالانکہ اس کی طرف کوئی چیز وحی نہیں کی گئی اور جو کہے میں (بھی) ضرور اس جیسا نازل کروں گا جو اللہ نے نازل کیا۔‘‘
[1] مدیر التعلیم البیان انسٹیٹیوٹ ، المدینہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی