کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 216
٭ بغیر باپ کے پیدا ہونا [1]
٭ بچپن میں کلام کرنا [2]
٭ آسمان سے دسترخوان کا نزول [3]
٭ باذن اللہ مٹی سے پرندےکی تخلیق[4]
٭ باذن اللہ کوڑھ کے مریض کی شفایابی[5]
٭ باذن اللہ پیدائشی نابینا کی شفایابی[6]
٭ باذن اللہ مردے کو زندہ کرنا [7]
بحیثیت ِ مسلمان ہم ان تمام معجزات پر ایمان لاتے ہیں اور من و عن تسلیم کرتے ہیں ذرہ برابر اس کے انکار کی کوئی گنجائش نہیں رکھتے۔
3.نبوت کا دجالی دعویٰ :
اسلامی عقائد کا اہم ترین حصہ یہ ہے کہ نبوت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم ہوگئی اور وہ خاتم النبیین ہیں ، لہذا اب ایسا دعویٰ جھوٹا ہوگا اور کفر کومستلزم ہوگا۔ جس کا ارتکاب کرتے ہوئے مرزا نے خود کو نبی قرار دیا چنانچہ اس نے لکھا : ’’ میں ظلی طور پر محمدہوں ۔ ‘‘[8]
ایک جگہ لکھتا ہے : ’’ جب کہ میں بروزی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اور بروزی رنگ میں تمام کمالات
[1] مریم : 27
[2] مریم : 29 تا 33
[3] المائدۃ : 112 تا 115
[4] آل عمران : 49
[5] آل عمران : 49
[6] آل عمران : 49
[7] آل عمران : 49
[8] روحانی خزائن : 18/ 272