کتاب: البیان شمارہ 23 - صفحہ 214
مرزائیت کااسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ مرزا کی ان عبارات میں واضح طور پر یہ گستاخیاں نظر آرہی ہیں ۔
٭ عیسیٰ علیہ السلام کی کوئی پیش گوئی مرزا کی پیشگوئیوں کے درجے کی نہیں ۔
٭ نادان اسرائیلی کہا گیا۔
٭ معجزہ کے مطالبے پر عیسیٰ علیہ السلام نے ایسی گالی پر مبنی بات کردی کہ کوئی معجزے کا مطالبہ ہی نہ کرے ۔
٭ عیسیٰ علیہ السلام نے اپنا پیچھا چھڑانے کے لیے داؤ کھیلا۔
٭ عقل بہت موٹی تھی۔
٭ گالیاں دینے اور بدزبانی کی اکثر عادت تھی۔
٭ ادنیٰ ادنیٰ بات میں غصہ آجاتا تھا۔
٭ جھوٹ کی نسبت کی گئی ۔
٭ انجیل یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرا کر لکھی۔
٭ علمی اور عملی قویٰ میں بہت کچے تھے
٭ ایک مرتبہ شیطان کے پیچھے چلے گئے
٭ تین مرتبہ شیطانی الہام ہوا۔
٭ آپ کا کوئی معجزہ برحق نہیں ۔
٭ کسی نابینا کو بینا کرنا بھی عیسی علیہ السلام کا معجزہ نہیں اس دور کے تالاب کی مٹی کا کارنامہ تھا۔
٭ خاندان کے بارے میں ناپاک زبان کا استعمال کرتے ہوئے نانیوں اور دادیوں تک کو نہ چھوڑا۔
٭ عیسیٰ علیہ السلام کی شخصیت پلید الزام بھی لگایا۔
٭ ناپاک خیال ، متکبر ، راستبازوں کا دشمن لکھا۔
یہ ساری کی ساری کفریات ہیں کسی نبی کے بارے میں بھی کوئی شخص اس طرح کا کلام کرے تو مسلمان نہیں رہتا۔
2.معجزات کا انکار :
عقیدہ رسالت کا ایک جزء یہ بھی ہے کہ ان انبیاء کرام علیہم السلام کو اللہ تعالیٰ نے دعوت میں مدد کے لیے