کتاب: البیان شمارہ 22 - صفحہ 200
المختصر حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی زیرِنظرکتاب پر تبصرہ شائد ضرورت سے زیادہ ہی طویل ہوگیا جس کے لئے ہم قارئین سے معذرت خواہ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس تبصرے کی طوالت میں کچھ قصور حافظ صاحب کا بھی ہے کہ انہوں نے اپنی اس کتاب کو ایسے ثقہ و ثبت اور مفید مندرجات سے بھر دیا ہے کہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہم ہر مبحث پر تبصرہ کرتے چلے گئے کہ حافظ صاحب کی قائم کردہ ہر بحث ہے ہی اس قابل کہ اس کو چھوڑنا یا اس سے صرفِ نظر کرکے گزرجا نا کافی مشکل محسوس ہوتا رہا اور یہی وجہ رہی کہ کتاب پر یہ تبصرہ اس قدر طویل ہوچلا۔ امید کرتے ہیں کہ قارئین اس سلسلے میں ہمیں معذور سمجھیں گے اور اس تبصرے کو کتاب کے مندرجات سمجھنے کے لئے کسی حد تک مفید و موزوں پائیں گے۔
قیمت: تبلیغی جذبے کے تحت قیمت لاگت سے بھی کم یعنی 350روپے مبلغ
ملنے کا پتہ:
مکتبہ ضیاء الحدیث 40/124، شاداب کالونی، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، لاہور
03314382122 ، 03224945467
مکتبہ قدوسیہ غزنی اسٹریٹ، اردو بازار لاہور
03214460487