کتاب: البیان شمارہ 22 - صفحہ 179
ان بے زبان جانوروں کے بارے میں احسان کی بڑی تاکید کی ہے۔ عَنْ سَہلِ ابْنِ الْحَنْظَلِيَّةِ، قَالَ:’مَرَّ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللَّہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَہرُہ بِبَطْنِہ، فَقَالَاتَّقُوا اللّٰہ فِي ہذِہ الْبَہائِمِ الْمُعْجَمَةِ، فَارْكَبُوہا صَالِحَةً، وَكُلُوہا صَالِحَةً۔‘[1] ترجمہ : سیدنا سہل بن حنظلیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے جس کا پیٹ اس کی کمر سے لگ گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو ، ان پر سواری کرو تو بھلے انداز میں اور کھلاؤ تو بھی عمدہ طرح سے ۔ ‘‘ جانوروں کا اچھی طرح خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کا خود بھی خیال کرتے اور اپنے صحابہ کو بھی اسکی تاکید کرتے۔ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كَانَتْ عُشَيْشِيَةٌ وَدَنَوْنَا مَاءً مِنْ مِيَاہ الْعَرَبِ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ مَنْ رَجُلٌ يَتَقَدَّمُنَا فَيَمْدُرُ الْحَوْضَ فَيَشْرَبُ وَيَسْقِينَا قَالَ جَابِرٌ فَقُمْتُ فَقُلْتُ ہذَا رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللّٰہ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ أَيُّ رَجُلٍ مَعَ جَابِرٍ فَقَامَ جَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْبِئْرِ فَنَزَعْنَا فِي الْحَوْضِ سَجْلًا أَوْ سَجْلَيْنِ ثُمَّ مَدَرْنَاہ ثُمَّ نَزَعْنَا فِيہ حَتَّى أَفْہقْنَاہ فَكَانَ أَوَّلَ طَالِعٍ عَلَيْنَا رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَأْذَنَانِ قُلْنَا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللّٰہ فَأَشْرَعَ نَاقَتَہ فَشَرِبَتْ شَنَقَ لَہا فَشَجَتْ فَبَالَتْ ثُمَّ عَدَلَ بِھَا فَأَنَاخَھَا ثُمَّ جَاءَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّى اللَّہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ إِلَى الْحَوْضِ فَتَوَضَّأَ مِنْہ ثُمَّ قُمْتُ فَتَوَضَّأْتُ مِنْ مُتَوَضَّإِ رَسُولِ اللّٰہ صَلَّى اللّٰہ عَلَيْہ وَسَلَّمَ۔[2]
[1] سنن ابو داؤد:2548 [2] صحیح مسلم:7516