کتاب: البیان شمارہ 22 - صفحہ 14
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضي اللہ عنہما فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’الشيب نور المؤمن،لا يشيب رجل شيبة في الإسلام إلا كانت لہ بكل شيبة حسنة، ورفع بھا درجة‘[1]
’’ بوڑھاپا مومن کا نور ہے ، جو شخص بھی اسلام میں بوڑھا ہوگیا اسے ہر سفیدبال کے بدلے نیکی ملے گی ، ہر سفیدبال پر اس کا درجہ بلند ہوگا ۔‘‘
سیدنا ابو ہريرة رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’لا تنتفوا الشيب، فإنہ نور يوم القيامة،من شاب شيبة في الإسلام كانت لہ بكل شيبة حسنة ،ورفع بھا درجة‘[2]
’’ سفید بالوں کو مت ا کھاڑو سفید بال قیامت کے دن نور بن جائیں گے کوئی مسلمان ایسا نہیں جو حالت اسلام میں بوڑھا ہوجائے مگر یہ کہ اس کے سفید بالوں کے صلہ میں اللہ تعالی اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں ۔‘‘
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’الشيب نور في وجہ المسلم، فمن شاء فلينتف نورہ‘[3]
’’ بوڑھاپا مومن کے چہرے کا نور ہے ، اب جو چاہتا ہے وہ اس نور کو اکھاڑ دے ۔‘‘
یہ تمام روایات اس امر کی واضح دلیل ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سکھائی گئی تعلیمات میں بزرگوں کیلئے کتنی رحمت وشفقت اور پیار ومحبت والفت وعنایت ہے کہ جیسے جیسے مومن کی عمر ڈھلتی ہے رب کی عطا میں اضافہ ہوتا چلا جاتاہے ۔اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی ان تعلیمات سے مومن کا دل کتنا مطمئن اور خوش ہوتاہے ۔
[1] سلسلة الأحاديث الصحيحة :1243
[2] رواه ابن حبان،قال الألباني في سلسلة الأحاديث الصحيحة:3/247،إسناده حسن .
[3] سلسلة الأحاديث الصحيحة :1244